Month: March 2023

مارشل آرٹ کی تعلیم یوتھ کیلئے ضروری ہوچکی ہے ،عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کا ورلڈ سو کیو کشن کراٹے تقریب سے خطاب

Posted on

asgharalimubarakblog

مارشل آرٹ کی تعلیم یوتھ کیلئے ضروری ہوچکی ہے ،عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کا ورلڈ سو کیو کشن کراٹے تقریب سے خطاب
راولپنڈی
(پریس ریلیز ) یوتھ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،پاکستان کے مستقبل یوتھ کیلئے مارشل آرٹ کی تعلیم ضروری بن چکی ہے ،شیہان راجہ خالد پاکستان کی یوتھ کیلئے رول ماڈل ہیں ، دلدار حسین شاہ کی عالمی سطح پر پزیرائی ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے ان خیالات کا اظہارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کےنامزد امیدوارعظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے ورلڈ سو کیو کشن کراٹے سرٹیفکیٹکشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی گفتگومیں کیا قبل ازیں عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ آمد پر انکا زبردست استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہناۓ گئے ، اس موقع پر شیہان سید دلدار حسین شاہ کی شاندار خدمات کے اعتراف پر شیہان راجہ خالد سکس ڈان بلیک بیلٹ جاپان نےورلڈ سو کیو…

View original post 318 more words

مارشل آرٹ کی تعلیم یوتھ کیلئے ضروری ہوچکی ہے ،عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کا ورلڈ سو کیو کشن کراٹے تقریب سے خطاب

Posted on

مارشل آرٹ کی تعلیم یوتھ کیلئے ضروری ہوچکی ہے ،عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کا ورلڈ سو کیو کشن کراٹے تقریب سے خطاب
راولپنڈی
(پریس ریلیز ) یوتھ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،پاکستان کے مستقبل یوتھ کیلئے مارشل آرٹ کی تعلیم ضروری بن چکی ہے ،شیہان راجہ خالد پاکستان کی یوتھ کیلئے رول ماڈل ہیں ، دلدار حسین شاہ کی عالمی سطح پر پزیرائی ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے ان خیالات کا اظہارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کےنامزد امیدوارعظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے ورلڈ سو کیو کشن کراٹے سرٹیفکیٹکشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی گفتگومیں کیا قبل ازیں عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ آمد پر انکا زبردست استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہناۓ گئے ، اس موقع پر شیہان سید دلدار حسین شاہ کی شاندار خدمات کے اعتراف پر شیہان راجہ خالد سکس ڈان بلیک بیلٹ جاپان نےورلڈ سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن ،کی طرف سے بین الاقوامی ورلڈ سو کیوشین سرٹیفکیٹ، بلیک بلیٹ 5 ڈان بیلٹ پاور کیو کشن کراٹے سنٹر صادق آباد کو ڈوجو برانچ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاپان سے نوازا ،اس موقع پر شیہان سید دلدار حسین شاہ عالمی تنظیم اور شیہان راجہ خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی ٹیلنٹ سے مالامال ملک ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں سر محمد اشرف کی نگرانی مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی اور عالمی سطح پر انڈین پلیئر کو ناک آوٹ کرکے مقام حاصل کیا یہ سلسلہ جاری رہے گا اب انکی بیٹی بھی مارشل آرٹس میں تیزی سے مقام بنا رہی ہے راجاز مارشل آرٹ کلب بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے بیشمار کھلاڑیوں نے عالمی سطح پرنام بنایا ہے امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا، یہ اعزاز والدین اور قوم کی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پر شیہان راجہ خالد سکس ڈان بلیک بیلٹ جاپان ورلڈ سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن نے کہا کہ ہم یوتھ کو عالمی سطح پر روشناش کروانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے ،یاد رہے کہ شیہان راجہ خالد، چھٹے ڈان ورلڈ سو کیوکوشین کراٹے فیڈریشن بلیک بیلٹ جاپان بھی پہلے پاکستانی کراٹے ماسٹر ہیں جنہیں یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ۔ امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی اعلان کیا راولپنڈی میں جلد یوتھ مارشل آرٹس مقابلے منعقد کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سید دلدار حسین شاہ کی خدمات کا اعتراف پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر مہمانوں میں ایم اے راج، وقار حسین،راجہ احتشام ،محمد قاسم ، راجہ تصدق ، خرم شہزاد، دل فراز خان، مبشر حسین،اصغر علی مبارک ، راجہ عادل علی، راجہ سکندر سلطان، راجہ شیان علی، ڈاکٹر عتیق، میڈم حنا مہرین اور دیگرنے شرکت کی ۔

Martial Arts has become necessary for the youth, Azmat Ali Mubarak Advocate, nominated candidate NA 62 Rawalpindi

Posted on

asgharalimubarakblog

Martial Arts has become necessary for the youth, Azmat Ali Mubarak Advocate, nominated candidate of National Assembly NA 62 Rawalpindi
Rawalpindi (Press Release) Youth are the bright future of Pakistan, martial arts education has become necessary for the future of Pakistan’s youth, Shihan Raja Khalid Janjua is a role model for the youth of Pakistan, Shihan Dildar Hussain Shah’s recognition at the international level is an honor for the country and the nation. These views were expressed by Azmat Ali Mubarak Advocate, the nominated candidate of National Assembly NA 62 Rawalpindi, in a speech as a special guest at the World So-Kyokushin Karate Certification Ceremony. In recognition of the outstanding services of Shihan Syed Dildar Hussain Shah, Shihan Raja Khalid Janjua 6 Dan Black Belt Japan World So-Kyokushin Karate Federation, International World So-Kyokushin Certificate, Black Belt 5 Dan, Power Kyokushin Karate Center Sadiqabad Dojo branch Chief Certificate from Japan, on…

View original post 243 more words

Martial Arts has become necessary for the youth, Azmat Ali Mubarak Advocate, nominated candidate NA 62 Rawalpindi

Posted on

Martial Arts has become necessary for the youth, Azmat Ali Mubarak Advocate, nominated candidate of National Assembly NA 62 Rawalpindi
Rawalpindi (Press Release) Youth are the bright future of Pakistan, martial arts education has become necessary for the future of Pakistan’s youth, Shihan Raja Khalid Janjua is a role model for the youth of Pakistan, Shihan Dildar Hussain Shah’s recognition at the international level is an honor for the country and the nation. These views were expressed by Azmat Ali Mubarak Advocate, the nominated candidate of National Assembly NA 62 Rawalpindi, in a speech as a special guest at the World So-Kyokushin Karate Certification Ceremony. In recognition of the outstanding services of Shihan Syed Dildar Hussain Shah, Shihan Raja Khalid Janjua 6 Dan Black Belt Japan World So-Kyokushin Karate Federation, International World So-Kyokushin Certificate, Black Belt 5 Dan, Power Kyokushin Karate Center Sadiqabad Dojo branch Chief Certificate from Japan, on this occasion Shihan Syed Dildar Hussain Shah thanked the international organization and Shihan Syed Dildar said that Pakistan is a country rich in natural talent. He said that he supervised Sir Muhammad Ashraf in 1984. Received training in martial arts and won a place at the international level by knocking out an Indian player. I hoped that this series will continue, this honor is the result of the prayers, hard work of the parents and the nation. On this occasion, Shihan Raja Khalid 6 Dan Black Belt Japan World SO- Kyokushin Karate Federation said that we have given the youth the international level. But will continue the efforts to bring light, remember that Shihan Raja Khalid, 6th Dan World So-Kyokushin Karate Federation is also the first Pakistani Karate Master who was included in the US Martial Arts Hall of Fame. Candidate National Assembly NA 62 Rawalpindi Azmat Ali Mubarak announced as a special guest that the youth martial arts competition will be held in Rawalpindi soon, he said that recognition of the services of Syed Dildar Hussain Shah at the international level is an honor for Pakistan.
Apart from the Chief Guest Azmat Ali Mubarak Advocate, other guests were M.A .Raj, Waqar Hussain, Raja Ehtesham, Muhammad Qasim, Raja Tasadeq, Khurram Shahzad, Dil Faraz Khan, Mubasher Hussain, Asghar Ali Mubarak, Raja Adil Ali, Raja Sikandar Sultan. , Raja Shihan Ali, Dr. Atiq, Madam Hina Mehreen and others participated in World So-Kyokushin Karate certification ceremony.

Giving political awareness to women will solve problems in Pakistan. Tahira Bano Mubarak candidate NA 60

Posted on Updated on

عوام بے حس سیاستدانوں سے ووٹ کی پرچی سے ضرور حساب لیں. طاہرہ بانو مبارک امیدوار قومی اسمبلی

Giving political awareness to women will solve problems in Pakistan. Tahira Bano Mubarak candidate NA 60

Rawalpindi (Press Release)

عوام بے حس سیاستدانوں سے ووٹ کی پرچی سے ضرور حساب لیں. طاہرہ بانو مبارک امیدوار قومی اسمبلی
راولپنڈی (پریس ریلیز )
..پاکستان عوامی لیگ کی نامزد امیدوار قومی اسمبلیNA 60 مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ انتخابی مہم کے دوران خواتین ووٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیاست سے خدمت کرنا وقت کا تقاضا ہے. انہوں نے کہا کہ ”عوام بے حس سیاستدانوں سے ووٹ کی پرچی سے ضرور حساب لیں پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے.خواتین میں اگر سیاسی شعوربیدارہو جاۓ توملک جلد مثبت تبدیلی ممکن ہے صادق آباد میں میٹنگ میں گفتگو کے دوران طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میرا مقصد سیاست میں خواتین کو متحد کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین تعداد اور طاقت میں بہت زیادہ ہیں مگر ہم بکھرے ہوئی ہیں خواتین کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے ذریعے قرآن و سنت کے مطابق لوگوں کی خدمات کے فریضے کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس فریضے میں عورت مرد میں کوئی فرق نہیں ہے ۔سیاسی شعور دینے سے ہی پاکستان میں مسائل حل ہونگے،

Pakistan Awami League nominated candidate National Assembly 60 Miss Tahira Bano Mubarak has said that giving political awareness to women will solve problems in Pakistan, service politics is needed. Fighting politics will increase public problems, a party’s election campaign is likely to affect the law and order situation. During the election campaign, she said, “people should take account of the vote from false politicians’’. She said that more than half of Pakistan’s population is comprised of women. If political consciousness is created in women, positive change is possible in the country. She said that my goal is to unite women. She said that women are high in number and power but women are scattered. Women need to be united and then the Issues will be resolved, Miss Tahira Bano Mubarak Advocate said, “People must take account of the vote slip from the apathetic politicians.

Multan Sultans’ batting line failed, Lahore Qalandars victory by 21 runs;ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ناکام، لاہور قلندرز کی 21 رنز سے فتح…

Posted on

Multan Sultans’ batting line failed, Lahore Qalandars victory by 21 runs …………………; Asghar Ali Mubarak …

ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ناکام، لاہور قلندرز کی 21 رنز سے فتح………………… ؛اصغر علی مبارک ……
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں راشد خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا اور FAKHAR زمان پہلے اوور میں کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

مرزا طاہر بیگ کا ساتھ دینے عبداللہ شفیق آئے اور دونوں نے 50 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم کی لیکن اسی اسکور پر طاہر بیگ 17رنز بنانے کے بعد احسان اللہ کی وکٹ بن گئے۔
عبداللہ شفیق نے دوسرے اینڈ سے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور نئے بلے باز سیم بلنگز کے ہمراہ 69 رنز کی شراکت کر کے ایک بڑے اسکور کی راہ ہموار کی۔

عبداللہ شفیق نے 48 اور بلنگز نے 35 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اختتامی اوورز میں ملتان سلطانز کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب قلندرز کی ٹیم تیزی سے رنز نہ بنا سکی اور وقتاً فوقتاً وکٹیں گنواتی رہی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔دف کے تعاقب میں سلطانز کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے اپنی ٹیم کو 48 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا،
Shan مسعود آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جو 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان نے اس مرتبہ بھی 30 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ قلندرز کے لیے خطرناک ثابت ہوتے، Sikandar رضا نے ان کا کام تمام کردیا۔

اسامہ میر کو اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن راشد خان نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد اسی اوور میں ڈیوڈ ملر کو بھی چلتا کر کے سلطانز کو یکے بعد دیگرے دو نقصان پہنچائے۔

ابھی سلطانز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ راشد خان نے اپنے اگلے اوور میں رائلی روسو کو بولڈ کر کے میچ کا پنسہ پلٹ دیا۔

اس کے بعد بڑھتے رن ریٹ کے سبب سلطانز مسلسل دباؤ کا شکار رہے اور کیرن پولارڈ کی 39 رنز کی اننگز کے باوجود مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکے۔

میچ کے لیے ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، Shan مسعود، رائلی روسوو، ڈیوڈ ملر، انور علی، خوشدل شاہ، کیرون پولارڈ، اسامہ میر، ثمین گُل، عباس آفریدی اور احسان اللہ۔

لاہور قلندرز: شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، طاہر بیگ، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، حسین طلعت، Sikandar رضا، راشد خان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان۔


Thanks to Rashid Khan’s excellent bowling in the eighth edition of the Pakistan Super League, the Lahore Qalandars have reached the playoff stage of the event by beating Multan Sultans by 21 runs.

In the 20th match of the eighth edition of the Pakistan Super League played in Lahore, Lahore Qalandars won the toss and invited Multan Sultans to bowl.

The Lahore Qalandars’ innings was not good and Fakhar Zaman returned to the pavilion without opening the account in the first over.

Abdullah Shafiq came to support Mirza Tahir Baig and they both set up a 50 -run partnership and provided a good basis to their team, but on the same score, Tahir Beg became Ehsanullah’s wicket after scoring 17 runs.
Abdullah Shafiq batted responsibly with the other end and paved the way for a big score by contributing 69 runs with the new batsman Sam Billings.

Abdullah Shafiq scored 48 and Billings scored 54 off 35 balls, but in the closing overs, the Qalandars team failed to score fast due to the bowlers’ bowlers of Multan Sultans and continued to score wickets from time to time.

The Lahore Qalandars team scored 180 runs for the loss of 9 wickets in the stipulated overs.

Anwar Ali, Ehsanullah, Abbas Afridi and Kieron Pollard took two wickets each from Multan Sultans.
Shan Masood was the first player to be out to return to the pavilion after scoring 19 runs.

Mohammad Rizwan, the highest scorer in the tournament, also played 30 runs this time, but before he was dangerous for Qalandars, Sikandar Raza completed his work.

Osama Mir was sent to the upper numbers for batting, but Rashid Khan, after being dismissed for him, also operated David Miller in the same over and did two damage to the Sultans.

Sultans were not even able to handle the loss that Rashid Khan bowled the Royal Russo in his next over and overturned the match.

After that, the Sultans were under constant pressure due to the rising run rate and Karen Pollard was scored 159 for seven in the stipulated overs despite the 39 -run innings.

The teams for the match consisted of these players.

Multan Sultans: Mohammad Rizwan (Captain), Shan Masood, Rally Rosovo, David Miller, Anwar Ali, Khushdal Shah, Kieron Pollard, Osama Mir, Samin Gul, Abbas Afridi and Ehsanullah.

Lahore Qalandars: Shaheen Shah Afridi (captain), Fakhr Zaman, Tahir Baig, Sam Billings, Abdullah Shafiq, Hussain Talat, Sikandar Raza, Rashid Khan, David Visa, Haris Rauf and Zaman Khan.

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدیAzam Khan’s brilliant batting, Islamabad United defeated Karachi Kings by 6 wickets

Posted on

asgharalimubarakblog

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹ )اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہوم گراؤنڈ پر فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 8 کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناۓ۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92, عرفان نیازی نے 30 اور ایڈم روزنکٹن 20 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرن نے 2 جبکہ حسن علی، رومان رئیس اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہیلز نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 34، ڈیوسن نے 22،…

View original post 325 more words

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدیAzam Khan’s brilliant batting, Islamabad United defeated Karachi Kings by 6 wickets

Posted on

اعظم خان کی شاندار بیٹنگ ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹ )اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہوم گراؤنڈ پر فاتحانہ آغاز، کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 8 کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عمادوسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بناۓ۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92, عرفان نیازی نے 30 اور ایڈم روزنکٹن 20 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرن نے 2 جبکہ حسن علی، رومان رئیس اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہیلز نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 34، ڈیوسن نے 22، فہیم اشرف نے ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 41, آصف علی نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 10 جبکہ اعظم خان نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72 رنز بناۓ۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19.2 اوورز میں 4 وکٹ پر 204 رنز بنا میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمدعامر، عامر یامین اور تبریز شمسی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان کو ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

Azam Khan’s brilliant batting, Islamabad United defeated Karachi Kings by 6 wickets
Rawalpindi (Sports Report) Islamabad United’s winning start at the home ground, defeated Karachi Kings by 6 wickets. In the 19th match of Pakistan Super League 8 at Pindi Cricket Stadium, Karachi Kings captain Amadoseem won the toss and elected to bat first. Scored 201 runs for the loss of 5 wickets in 20 overs. On behalf of Karachi Kings, captain Imad Wasim scored an unbeaten 92 with the help of 11 fours and 2 sixes, Irfan Niazi scored 30 runs and Adam Rosnickton scored 20 runs. On behalf of Islamabad United, Karan took 2 wickets while Hasan Ali, Ruman Raees and Faheem Ashraf took one wicket each. In reply, Hales scored 34 with 4 fours and 2 sixes, Davison 22, Faheem Ashraf 41 with 1 four and 2 sixes, Asif Ali undefeated with 1 four and 1 six. 10 while Azam Khan scored an unbeaten 72 runs with the help of 8 fours and 4 sixes. In this way, Islamabad United scored 204 runs for 4 wickets in 19.2 overs and won the match by 6 wickets. Mohammad Aamir, Aamir Yameen and Tabriz Shamsi got one player out for Karachi Kings. Islamabad United’s Azam Khan was adjudged Player of the Match for his unbeaten innings of 72 runs.

پاکستان عوامی لیگ کا الیکشن کمیشن سے انتخابات ایک دن کرانے کا مطا لبہ

Posted on

پاکستان عوامی لیگ کا الیکشن کمیشن سے انتخابات ایک دن میں کرانے کا مطا لبہ …..اصغر علی مبارک …..پاکستان کی سیاسی تاریخ تلخ و شیریں واقعات سے بھری پڑی ہے قائد اعظم محمد علی جناح ،محترمہ فاطمہ جناح ،محترمہ بینظر بھٹو وغیرہ کی سیاسی خدمات کا کوئی مول نہیں تاہم پاکستانی سیاسی تاریخ کا یہ منفرد ریکارڈ ہے کہ راولپنڈی کے تین مختلف حلقوں سے تین وکلا بہن بھائی ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ NA 60 مس عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ NA 61 اور عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نےNA 62 سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں جنرل نشست پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدواران براۓ قومی اسمبلی راولپنڈی نے الیکشن کمیشن کی جانب انتخابات سے متعلق تجاویز پرمطلبہ کیا ہے کہ قومی خزانے کا بوجھ کم کرنے کیلئےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کرواۓ جائیں پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوار مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ NA 60 ، مس عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ NA 61 اور عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ NA 62 قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں مشترکہ بیان میں انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں معشیت کی تباہ حالی میں الگ الگ انتخابات پیسے کا ضیاع ہوگا مس عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ NA 61 کا کہنا تھا کہ ”خود مستعفی ہونے والے تمام سیاست دانوں انتخابی اخراجات وصول کیے جائیں انھوں نے قوم کو ہیجانی کفئیت میں مبتلا کر رکھا ہے” مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوار NA 60 نے کہا کہ ”عوام بے حس سیاستدانوں سے ووٹ کی پرچی سے ضرور حساب لیںگے ” ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن کی تجاویز کے مطابق 30 اپریل سے 7 مئی کے درمیان پنجاب میں انتخابات کا انعقاد ہونا ہے، لیکن یہ درست اقدام نہ ہوگا انتخابات کے لئے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے تقدس کا خیال بھی رکھا جاۓ ،عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نامزد امیدوار NA 62کا کہا کہ لڑاؤ گھیراؤکی سیاست سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا ،ایک جماعت کی انتخابی مہم شروع ہونے سے لڑائیاں گلی محلے تک پھیل رہی ہیں جس سے امن وامان کی صورت حال متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ،سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی راہ ہموار ہوئی ہے اور اسی تناظر میں انتخابی مہم شروع ہو چکی ہے۔ ، مبارک حویلی سے تعلق رکھنے والے ضلع راولپنڈی کے وکلاء عظمت علی مبارک، مس طاہرہ بانو مبارک ایڈوکیٹ اورمس عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کی نومنتخب فنانس سیکریٹری بھی ہیں ،قبل ازیں انکے والد ڈاکٹر مبارک علی اوربھائی اصغر علی مبارک بھی ان حلقوں سے قومی اسمبلی انتخبات میں سات مرتبہ حصہ لے چکے ہیں ،
گو کہ بیشتر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں کے ساتھ تحرک انصاف نے ضمنی الیکشن سے راہ فراراختیار کرتے ہوے ضمنی الیکشن کو رکوانے کی خاطر عدالتوں سے سٹے حاصل کیا منافقت کی انتہا ہے کہ الیکشن، الیکشن کی رٹ لگانے والے خود ضمنی الیکشن رکوانے عدالتوں سے سٹے حاصل کر کے جمہوریت کے چمپین بنے ہوے ہیں ،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے وکلا بہن بھائی مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ NA 60 مس عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ NA 61 اور عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ NA 62 کی قومی انتخابات میں شرکت اس سیاسی بصیرت کا ثبوت ہےکہ نوجوان نسل قائد اعظم اور علامہ اقبال کے سیاسی افکار اتحاد ، ایمان ،تنظم ،یقین محکم کے تحت عملی سیاست میں موجود ہیں،
ضمنی الیکشن کے ساتھ ہی پاکستان کی تاریخ میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہو گیا اگر سب سیاست دان ملک سے مخلص ہیں تو مردم شماری کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہے تھا
اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ پاکستان کی سیاسی جد وجہد میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے خواتین کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو جنرل الیکشن میں پانچ فیصد نشست دینے کا پابند کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے پارٹی ہیڈ بیان حلفی الیکشن کو جمع کروانے کا پابند ہے
خیال رہےکہ قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل کرنے کا فورم ہے لیکن قومی اسمبلی میں عوامی مسائل پر بات نہیں کی جاتی، سیاسی اکھاڑہ بننے سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے،
اس لیے اب عوام کو ایسے نمائندے منتخب کرنا ہوں گے جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔ ایک تعلیم یافتہ قیادت ہی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرسکتی ہے ۔اس مقصد کے تحت پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ چودھری ناصر محمود نے ضلع راولپنڈی کی تینوں نشستوں پر مکمل سپورٹ کرنے کے ساتھ پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہےقومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب NA 61 راولپنڈی کینٹ سے مس عظمیٰ مبارک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پاکستان عوامی لیگ کا منشور ”چہرے نہیں نظام بدلو ”اور سلوگن ”خود بدلو”سوچ بدلو ”نظام بدلو ”ہے پاکستان عوامی لیگ کا منشورایک تحریری منشور ہے جس میں تحریر ہےکہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کا نظریہ عملی طور پر نظر آئے ایک ایسا ملک جس میں ظلم و زیادتی نہ ہو ،قتل و غارت نہ ہو ،بد امنی نہ ہو ،نفرت و عداوت نہ ہو ،فرسودہ اور جاہلانہ رسوم نہ ہوں اور نہ ہی دہشتگردی ہو ،ایک ایسا پاکستان جس میں امن ہو ،پیار ہو،انصاف ہواور عوام کا پاکستان ہو،یہی پاکستان عوامی لیگ کا پاکستان ہوگا -ہم انسانوں کے بوئے ظلم و جبر کے ضابطے مٹانا چاہتے ہیں ،جا گیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ظلم کی سرکوبی اور مظلوم کی مدد کرنا چاہتے ہیں،ایک دوسرے پر پر انگلی اٹھانے کی بجاۓ خود کو مثالی بنائیں گے اور تمام اداروں کو اعتماد میں لے کر ملکی ترقی کوبنائیں گے ،منشورکےتحت صدارتی نظام حکومت کوبہتر انداز میں چلانےکیلئےبنیادی نکات میں پارلیمانی نظام سےچھٹکارہ ،ہر عمر اور طبقہ کیلئےمفت ومعیاری صحت،یکساں نصاب اور مفت تعلیم کی فراہمی،گھریلو صنعتوں کا قیام،بلا سود قرضوں کا اجراء،امن و امان اور مستحکم پاکستان کی بنیاد، محنت کش اور مزدور طبقے میں بلاتفریق گھردینا ہے مزید یہ کہ پاکستان عوامی لیگ کا منشور ”چہرے نہیں نظام بدلو ”اور سلوگن ”خود بدلو”سوچ بدلو ”نظام بدلو ”ہے پاکستان عوامی لیگ کا منشورایک تحریری منشور ہے جس میں تحریر ہےکہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کا نظریہ عملی طور پر نظر آئے ایک ایسا ملک جس میں ظلم و زیادتی نہ ہو ،قتل و غارت نہ ہو ،بد امنی نہ ہو ،نفرت و عداوت نہ ہو ،فرسودہ اور جاہلانہ رسوم نہ ہوں اور نہ ہی دہشتگردی ہو ،ایک ایسا پاکستان جس میں امن ہو ،پیار ہو،انصاف ہواور عوام کا پاکستان ہو،یہی پاکستان عوامی لیگ کا پاکستان ہوگا – انہوں نے بتایا کہ ہم انسانوں کے بوئے ظلم و جبر کے ضابطے مٹانا چاہتے ہیں ،جا گیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں ،ظلم کی سرکوبی اور مظلوم کی مدد کرنا چاہتے ہیں،ایک دوسرے پرانگلی اٹھانے کی بجاۓ خود کو مثالی بنائیں گے اور تمام اداروں کو اعتماد میں لے کر ملکی ترقی کوبنائیں گے ، ،فوری انصاف کیلیے عدلیہ کو خودمختار بنانا ،اقوام عالم کیساتھ برابری کی سطح پر تعلقات ،عوام دوست اور جدید نظامی قانونی ادارے ،سود سے پاک انتہائی شفاف اور سسخت مالیاتی نظام ،دفاعی پالیسیوں میں ضروری تبدیلیاں ،بدلتے موسمی حالات کےپیش نظر موثر اقدامات ،کھیلوں کی صحت مندانہ سہولیات کی فراہمی ،سیاحتی مقامات و نظام سیاحت کیلئے جدید سہولیات ،خواتین کی اہلیت و قابلیت کیمطابق یکساں نمائندگی فراہم کرنا ہے ادھر صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیاہے قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے صدر مملکت کو 30 اپریل سے سات مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔ صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کررکھا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا،استعفے منظور کرنے کے بارے میں سپیکر کے 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کے 25 جنوری کے نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا۔رواں برس 24 جنوری کو قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے تھے۔اس سے قبل 20 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تین مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 81 ارکان کے استعفے منظور کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 35 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نےبھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہوا ہے۔چند روز قبل روز ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے۔’فسادی جماعت استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کے لیے عدالتوں میں جاتی ہے۔ الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دیے؟‘
ان کا کہنا تھا کہ ’فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے یا الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔‘
دوسری جانب حکومت کی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کی درخواست پر کیا گیا ہے۔‘
’ملک کی خراب معاشی صورت حال کے باوجود صرف تین ماہ کے لیے الیکشنز پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔‘
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ 16 مارچ اور 19 مارچ مقرر کی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول تین فروری کو جاری کیا تھا۔ ضمنی انتخابات سے مراد وہ انتخابات ہیں جو عام انتخابات سے پہلے ہو جائے، مثلاً اگر کوئی رُکنِ قومی اسمبلی استعفیٰ دیتا ہے یا اس کی رُکنیت کوئی ختم کرتا ہے تو اس کے بعد اُس کی نشست پر پھر سے انتخاب ہوگا اور امیدوار منتخب ہوگا، ضمنی انتخابات اور عام انتخابات میں فرق یہ ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں پورے ملک میں تمام نشستوں پر نئے انتخابات کرائے جاتے ہیں اور نئے سِرے سے ارکان منتخب ہوتے ہیں جبکہ ضمنی انتخابات میں ایک یا ایک سے زائد صرف اُن نشستوں پر انتخابات ہوتے ہیں جن کو کسی نے خالی کیا ہو۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہونا تھے ۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائےگئےتھے ، کاغذات نامزدگی کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیے گئے۔
قبل ازیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 فروری تک ہوئی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 22 فروری تک جمع کرائی گئیں جبکہ الیکشن ٹریبونلز 27 فروری تک اپیلوں پر فیصلے کیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 5،6،7 لوئر دیر ، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ، این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی، این اے20 مردان، این اے 28 پشاور ، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن ہونا ہے ۔اس کے علاوہ این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی ، این 70 گجرات ، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93خوشاب، این اے 96 میانوالی، این اے107 فیصل آباد، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے152 خانیوال ، این اے158 ملتان، این اے164 اور این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا۔خیال رہے کہ یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہوئی ہیں۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھاجس کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔
16 مارچ کو ضمنی الیکشن ان حلقوں میں ہونا تھا الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہوا ہے۔ادھر گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے بعد پشاور ہائی کورٹ نےبھی صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن شیڈول معطل کردیا ہے ۔ عدالت عالیہ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی منظوری اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 24 نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو ضمنی انتخابات ہونے تھے۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا 16 مارچ کو انتخابات ہورہے ہیں، ہماری استدعا ہے کہ الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔یاد رہے ۔پی ٹی آئی ممبران 11 ماہ میں یہ ایک دن بھی پارلیمنٹ نہیں گئے، استعفے دیے اور اس کے بعد اسپیکر کے پاس بھی نہیں گئےالیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ جی پی ٹی آئی کے علاوہ باقی پارٹیوں نے بائیکاٹ کیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پھر تو ویسے بھی یہ متنازع ہوگا۔ضمنی الیکشن وقت اور پیسوں کا ضیاع ہوگا۔ بعدازاں عدالت نے قومی اسمبلی کے نشستوں پر 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کردیا اور سماعت 7 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 فروری کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کے استعفوں سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا جس میں 24 نشستیں خیبرپختونخوا کی تھیں۔