لیونل میسی کا خواب پورا ، ارجنٹائن تیسری مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کاچیمپیئن بن گیا

Posted on

لیونل میسی کا خواب پورا ، ارجنٹائن تیسری مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کاچیمپیئن بن گیا…….اصغر علی مبارک؛……ارجنٹینا فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا ہوگیا۔ فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم کو 42 ملین ڈالر مل گئے.فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان اعصاب شکن مقابلے میں ارجنٹائن کے سپر سٹار لیونل میسی نے ایک مرتبہ پھر سے اپنا لوہا منوا دیا ہے۔
فرانس کے خلاف فائنل میں میسی نے دو گول کیے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں انہوں نے سات گول کیے، جبکہ ورلڈ کپ کیریئر میں ان کے 13 گول ہو گئے۔
لیونل میسی نے اس ورلڈ کپ میں گروپ سٹیج، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں گول کیے۔
35 سالہ سپرسٹار کسی بھی فٹبال ورلڈ کپ میں ہر ناک آؤٹ میچ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے اس ٹورنامنٹ میں 6 میں سے 4 گول پینلٹی کِکس پر کیے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیم کے لیے گول کرنے میں ساتھی کھلاڑیوں کی تین مرتبہ مدد کی ہے۔میسی ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے اب تک 97 گول کیے ہیں
۔
اس کے علاوہ میسی نے 7 مرتبہ فٹبال کا معتبر ایوارڈ بالن ڈور بھی اپنے نام کیا ہوا ہے۔
میسی سپین کی فٹبال لیگ لا لیگا میں بارسلونا فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 778 میچز میں 672 گول کیے ہیں جبکہ فرانسیسی لیگ ون کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن کی جانب سے انہوں ںے 53 میچز میں 23 گول سکور کیے ہیں۔
یوں ارجنٹائن کے سپرسٹار فٹبالر نے اپنے انٹرنیشنل اور لیگ کیریئر میں 1002 میچ کھیل کر 792 گول کیے ہیں۔
میسی نے بارسلونا کے لیے اپنے شاندار کیریئر میں 35 ٹرافیاں جتوائیں جبکہ موجودہ کلپ پی ایس جی کو انہوں نے ٹائٹل جتوایا اور 2021 میں ارجنٹائن کو انہوں نے کوپا امریکہ کا ٹائٹل جتوا دیا۔
جب سے راؤنڈ آف 16 کو فٹ بال میں متعارف کروایا گیا ہے تب سے لے کر اب تک وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہر ناک آؤٹ میچ میں گول کیا ہے۔‘
پہلے ہاف میں ارجنٹائن کو فرانس پر دو گول کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے 21 ویں منٹ پر ارجنٹائن کو پینلٹی شوٹ ملی اور اس طرح میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔
فرانسیسی کھلاڑی ڈیمبیلی نے ارجنٹائن کے ڈی ماریہ کو گرایا تھا جس کے بعد ارجنٹائن کو پینلٹی حاصل ہوئی تھی۔
ارجنٹائن کے ڈی ماریہ نے کھیل کے 35 ویں منٹ پر دوسرا گول کیا اور فرانس پر دباؤ بڑھا دیا۔
تاہم میچ کے 79 ویں منٹ میں فرانس کے مباپے نے پینلٹی کک پر گول کر کے ارجنٹائن کی برتری دو ایک کر دی۔
پینلٹی کک پر گول کرنے کے دو منٹ کے اندر مباپے نے شاندار فیلڈ گول کر کے سکور برابر کر دیا۔
ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ ارجنٹائن بآسانی یہ مقابلہ جیت لے گا جب پہلے ہاف ارجنٹائن کو دو صفر کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں فرانس نے دو گول کرکے مقابلہ برابر کردیا
تاہم ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اضافی وقت دوسرے ہاف میں میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کوبرتری دلا دی
جسے فرانس کے کپتان نے گول کرکے برابر کر دیا یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے گول والا مقابلہ بھی بن گیا ارجنٹائن کے
گولکیپر نے دوسری پلینٹی روک کرارجنٹائن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اضافی وقت میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو تیسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بنوا دیا اس طرح انکے ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا پہلے ہاف کے بعد ارجنٹائن کو فرانس پر دو گول کی برتری حاصل تھی۔
فائنل کے 21ویں منٹ میں ارجنٹائن کو پنالٹی کک ملی جس پر
میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ ۔

علاوہ ازیں پہلے ہاف کے بعد ارجنٹائن کو فرانس پر دو گول کی برتری حاصل تھی۔ فائنل میچ کے 21ویں منٹ میں ارجنٹائن کو پنالٹی کک ملی جو میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ پینلٹی کِک فرانسیسی کھلاڑی ڈیمبیلے نے ارجنٹائن کے کھلاڑی ڈی ماریا کو ٹرپ کرنے پر فاؤل کرنے پر دی تھی۔
میسی نے پنالٹی کک پر گول کر کے ورلڈ کپ میں آٹھ گول کر کے گولڈن بوٹ بھی جیتا۔
ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے کھیل کے 35ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے فرانس کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
میسی نے اس میچ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ فرانس کے خلاف پنالٹی پر گول کرنے کے بعد میسی فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ منٹ کھیلنے والے مرد کھلاڑی بن گئے۔
ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے اپنا پانچواں اور آخری ورلڈ کپ کھیلا، یاد رہے کہ ارجنٹائن نے آخری مرتبہ 36 سال قبل 1986 میں ڈیاگو میراڈونا کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
لیونل میسی نے اٹلی کے پاولو مالدینی کا 2216 منٹ کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ میسی مردوں کے ورلڈ کپ میں ہر راؤنڈ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی لوسیل اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ دفاعی چیمپئن فرانس نے گزشتہ سات ورلڈ کپ میں سے چار کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں دنیا بھر کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ آتش بازی اور لائٹ شو بھی کیا گیا۔

France’s forward #10 Kylian Mbappe (L) fights for the ball with Argentina’s forward #10 Lionel Messi (R) during the Qatar 2022 World Cup final football match between Argentina and France at Lusail Stadium in Lusail, north of Doha on December 18, 2022. (Photo by Anne-Christine

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.