فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کا فاتح کون ؟ فائنل اتوار کو ہوگا ، کروشیا کی تیسری پوزیشن;اصغر علی مبارک؛

Posted on

;فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کا فاتح کون ؟ فائنل اتوار کو ہوگا ، کروشیا کی تیسری پوزیشن
اصغر علی مبارک؛
فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کا فاتح کون ہوگا فیصلہ کل اتوار فائنل میں ارجنٹینا اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان میچ میں ہوگا
دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ قطر کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
ارجنٹینا نے کپتان لیونل میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گولجبکہ دوسرا اور تیسرا گول جولین الواریز نے کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ،
خیال رہے کہ فرانس اورارجنٹائن دونوں نے دودوبار ورلڈ کپ فٹ بال فائنل جیتا ہواہے، لیکن اگر فرانس نے کامیابی حاصل کر لی تو گزشتہ ساٹھ سال میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
اس سے قبل برازیل نے دوبارمسلسل 1958 اور 1962 میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیت کریہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
قطر ورلڈ کپ فٹ بال کے پوزیشن میچ میں کروشیا نے مراکش کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ کروشیا نے مراکش کو ایک کے مقابلے میں دو گول ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،
قطر میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا
کروشیا کو پہلے ہاف ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل ہوئی جو آخر تک برقرار رہی۔
میچ کا پہلا گول کروشیا کے جوسکو گوارڈیول نے میچ کے ساتویں منٹ میں کیا۔
جسے مراکش کے اشرف داری نے دو منٹ بعد ہی شاندار گول کرکے برابر کر دیا،
پہلے ہاف کے احتتام سے پہلے کروشیا کے آرسک نے گول کرکے کروشیا کو پھر برتری دلادی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔
یاد رہے کہ کروشیا اور مراکش کا یہ اس ورلڈ کپ میں دوسرا ٹاکرا ہے۔
کروشیا اور مراکش ایک ہی گروپ میں تھے اور دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ میچ بغیر کسی سکور کے برابر رہا تھا۔
میچ کے لیے اعلان کردہ ابتدائی لائن اپ میں کروشیا اور مراکش کی ٹیموں نے کئی تبدیلیاں کیں.
تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا اور مراکش کے کوچز نے ان کھلاڑیوں کو مواقع دیے ہیں جن کو ٹورنامنٹ کے دوران موقع نہیں دیا گیا تھا۔
مراکش کی ٹیم کپتان رومین سائیس کے بغیر میدان میں اتری، جنہوں نے فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں صرف 21 منٹ کا کھیل کھیلا اور اس کے بعد ان کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔
مراکش کے کوچ ولید ریگراگی کے مطابق سیمی فائنل میں رومین سائیس کو کھلانے کا خطرہ مول لینا درست تھا لیکن پلے آف کے لیے خطرہ نہیں لے سکتےتھے ۔

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.