دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے مابین فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا

Posted on

دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے مابین فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے کر چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی، میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کیا تھا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو دو سفر سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے دفاعی چیمپئن فرانس نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے آسٹریلیا اورڈنمارک کو زیر کیا۔ اس کے بعد پولینڈ اور انگلینڈ کو گھر کی راہ دکھائی۔ فرانس کے امباپے سب سے خطرناک کھلاڑی مانے جا رہے ہیں جو اس ایونٹ میں اب تک 5 گول کرکے ٹاپ پر ہیں جب کہ جیرو نے بھی چار گول کیے ہیں۔
اگرچہ تمام میچ میں مراکش کا گیند پر قبضہ رہا اور دوسرے ہاف میں افریقی ٹیم نے فرانیسی ٹیم پر دباؤ بڑھایا مگر پہلے ہاف کے تھیو ہرنینڈز کے ابتدائی گول کے ذریعے فرانس کی حاصل کردہ برتری کو ختم نہ کرسکے اس موقع پر فرنچ ٹیم کے رینڈل کولو نے دوسرا گول کر کے لیڈ ڈبل کردی فرانس نے نے کھیل کا ٹیمپو سلو کردیا دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم نے دفاعی کھیل پیش کیا لیکن جو موقع ملا ضائع نہیں کیا لیکن پھر بھی مراکش نے سنسنی خیز اور حیران کن طور پردوسرے ہاف میں قدرے بہترین کھیل سے دنیا بھر کے شائقین فٹ بال کے دل جیت لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی مراکش کی ٹیم نے مشکل سفر طے کر کے سیمی فائنل جگہ بنائی فائنل فور میں پہلی بار جگہ بنانے کا اعزاز پانے والی پہلی عرب مسلم ٹیم مراکش نے دنیائے فٹبال کی بڑی ٹیموں بیلجیم، اسپین اور پرتگال کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا۔
مراکش ایسی ٹیم بن گئی ہے جسے ٹورنامنٹ کے دوران لاکھوں نئے فینز کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ منتظمین کہتے ہیں کہ یہ ورلڈ کپ صرف قطر کے بارے میں نہیں بلکہ یہ مشرق وسطی اور تمام مسلمانوں کے اتحاد کی علامت ہے۔
مراکش کی ٹیم نے تاریخ رقم کرتےہوئے فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی مسلم ٹیم کا اعزازحاصل کیا

36 برس قبل میراڈونا کی قیادت میں ارجٹائن نے اپنا آخری ورلڈ کپ جیتا تھا۔ مگر 2014 میں میسی کی ٹیم فائنل میں جرمنی سے ہار گئی تھی۔چاہے میسی نے کتنے ہی اعزازات اپنے نام کیے مگر ان عظیم فٹبالرز کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے ان کا ورلڈ کپ جیتنا بے انتہا ضروری ہے،میسی کا شاندار کیریئر ان کی محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے 10 مرتبہ ہسپانوی لیگ کا ٹائٹل، چار چیمپیئنز لیگ، 2021 کا کوپا امریکہ اور سات بار بہترین فٹبال کھلاڑی کا اعزاز ’بیلن ڈی اور‘ جیتا ہے۔
برازیل نے 1962 میں پہلی بار مینز فٹبال ورلڈ کپ کا کامیاب دفاع کیا تھا اور اب 60 سال بعد فرانس یہی دہرانا چاہتا ہےدفاعی چیمپیئن کو حالیہ برسوں میں مشکلات درپیش رہی ہیں تاہم ماضی کی فاتح ٹیمیں اٹلی، سپین اور جرمنی جلدی باہر ہوگئیں۔ اور فرانس فائنل میں آگیا

One thought on “دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا کے مابین فیفا ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جاۓ گا

    Asghar Ali Mubarak responded:
    December 14, 2022 at 9:38 pm

    Reblogged this on asgharalimubarakblog.

    Like

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.