Month: April 2022

Pakistan expresses deep concern over the bulldozing of Muslim-owned Properties in New Delhi

Posted on

Pakistan expresses deep concern over the bulldozing of Muslim-owned Properties in New Delhi
 
Pakistan expresses deep concern over the bulldozing of Muslim-owned properties in Jahangirpuri, New Delhi. This shocking incident is further manifestation of the absolute apathy, complete disregard for the rule of law, and deeply entrenched hatred against the Muslims in India.
 
The wanton destruction of houses belonging to the Muslim community, depriving the inhabitants of their fundamental right to shelter and leaving them at the mercy of the Hindutva-inspired state machinery, is highly deplorable. The deliberate silence of the BJP-RSS dispensation at the helm in India has exposed the state-support provided to the Hindu zealots in their execution of a well-thought-out plan to marginalize and further dispossess the Muslims. Regrettably, despite desperate pleas, the openly prejudiced law enforcement agencies remained unresponsive to the urgent calls for assistance by the local Muslim communities in New Delhi, as well as across other States.
 
During the holy month of Ramazan, there has been a visible surge in communal violence against Muslims spearheaded by radical Hindu mobs. It is bizarre that instead of taking any stern action, the security set up has targeted and arrested only Muslims, who had borne the brunt of the most traumatic intimidation and threats at the hands of the Hindu miscreants.
 
Pakistan calls upon India to treat the Muslims with dignity, transparently investigate the recent incidents of widespread violence, and take effective measures to prevent the recurrence of such incidents in future.
 
The international community must also take note of the deeply worrying trajectory of Islamophobia in India and play its due role in ensuring the safety, security and well-being of the Muslim community in India.

Kashmir issue will raise at every forum;US Congresswoman Ilhan Abdullah Omar ……………..By;Asghar Ali Mubarak.

Posted on

Kashmir issue will raise at every forum;US Congresswoman Ilhan Abdullah Omar … …………..By;Asghar Ali Mubarak. .Islamabad ; The US Congresswoman Ilhan Abdullah Omar said that “We are deeply worried about the India’s 5th August, 2019 action,”Kashmir issue will raise at every forum”this was stated by US Congresswoman Ilhan Abdullah Omar While talking to the media at Muzafar abad Azad Jammu Kashmir Ilhan Omar said that her visit to the Azad Jammu Kashmir had improved her understanding of the Kashmir issue, and she would raise the issue at every forum.”The US Congresswoman, who is a strong proponent of human rights, said she had voiced her serious concern over the human rights violations in the Indian Illegally Occupied Jammu Kashmir and would take up the issue with the US Congress as well as the Biden administration. Earlier Azad Jammu and Kashmir President Barrister Sultan Mahmood Chaudhary called onUS Congresswoman Ilhan Abdullah Omar.at this occision Azad Jammu and Kashmir President Barrister Sultan Mahmood Chaudhary said India’s traditional intransigence was the stumbling block in the way of resolving the long-drawn Kashmir conflict that had now assumed dangerous proportions. while talking to US delegation led by Congresswoman Ilhan Abdullah Omar, Timothy Mynett, Nicholas Lampson and Tahir Javed the AJK President thanked the US delegates for their visit. He also hailed Ilhan Abdullah Omar for taking a strong stance on human rights violations being committed by the Indian forces in the Indian occupied territory.“The manner in which you have condemned the human rights violations in the occupied Kashmir by India is a source of strength to us,” he said.Referring to the unresolved Kashmir dispute, Barrister Chaudhary told the visiting delegation that Indian stubbornness was one of the major hurdles in its peaceful resolution.“Owing to India’s intransigence no progress whatsoever has been made on the issue since 1947,” he said. Instead of resolving the dispute peacefully, he added, India had deployed over 900,000 troops in the disputed territory. The Indian troops deployed in length and breadth of Kashmir have been involved in systematic genocide of Kashmiris.” In order to change the region’s demography, he said, “India has issued fake domiciles to 4.2 million non-state Hindus to change the proportion of population in occupied Kashmir.”He said under the given circumstances there was a dire need that the international community, especially the United States, must come forward and help resolve the dispute between the two nuclear powers.Later talking to the media, Ilhan Omar said that her visit to the Azad Jammu Kashmir had improved her understanding of the Kashmir issue, and she would raise the issue at every forum.Omer has staunchly supported Kashmiris in Indian-Occupied Jammu and Kashmir and has often tweeted her support. In 2019 after the annexation of Kashmir by Indian Prime Minister Narendra Modi, Omer had called for an immediate restoration of communication; respect for human rights, democratic norms, and religious freedom; and de-escalation in Kashmir, saying that the international organisations should be allowed to fully document what is happening on the ground. The 37-year-old Omar belongs to the Democrats and represents the State of Minnesota in Congress, one of the two Muslim women elected to the US Congress in 2018.Omar represents Minnesota’s 5th Congressional District in the US House of Representatives, which includes Minneapolis and surrounding suburbs.An experienced Twin Cities policy analyst, organiser, public speaker and advocate, Omar was sworn into office in January 2019, making her the first African refugee to become a Member of Congress, the first woman of colour to represent Minnesota, and one of the first two Muslim-American women elected to Congress.Born in Somalia, she and her family fled the country’s civil war when she was eight. The family spent four years in a refugee camp in Kenya before coming to the United States in the 1990s. In 1997, she moved to Minneapolis with her family. As a teenager, Omar’s grandfather inspired her to get involved in politics. Before running for office, she worked as a community educator at the University of Minnesota, was a Policy Fellow at the Humphrey School of Public Affairs and served as a Senior Policy Aide for the Minneapolis City Council.In 2016 she was elected as the Minnesota House Representative for District 60B, making her the highest-elected Somali-American public official in the United States and the first Somali-American State Legislator. Rep. Omar served as the Assistant Minority Leader, with assignments to three house committees; Civil Law and Data Practices Policy, Higher Education & Career Readiness Policy and Finance, and State Government Finance.Earlier, the visiting US Congresswoman called on President Arif Alvi at Aiwan-e-Sadr.Speaking on the occasion, President Alvi said that Pakistan values its longstanding relationship with the US and expressed the hope that the constructive engagements between the two countries would promote peace and development in the region.He emphasised the need for further improving bilateral relations in various fields for the mutual benefit of the two countries.He apprised the visiting dignitary about the atrocities being committed by the PM Modi-led government in India against minorities, particularly Muslims.He said that India was involved in the genocide of Muslims and committed gross human rights violations against them.The Congresswoman is on a four-day visit to Pakistan — April 20-24,During the meeting with PM Pakistan at the PM Office, The premier hoped that it would lead to deepening people-to-people ties and strengthen exchanges between the Parliament of Pakistan and the US Congress. He appreciated her courage of convictions and political struggle.The Muslim US congresswoman also met former prime minister Imran Khan at his residence in Bani Gala, Islamabad.“Ilhan expressed her admiration for Imran Khan and his position on and work against Islamophobia globally,” she wrote.

صنعف آھن مریم اورنگزیب.;.پاکستانی میڈیا کیلئے امید کی کرن۔۔۔۔……….(اندر کی بات ؛کالم نگار؛اصغرعلی مبارک)…

Posted on

..صنعف آھن مریم اورنگزیب.;.پاکستانی میڈیا کیلئے امید کی کرن۔۔۔۔……….(اندر کی بات ؛کالم نگار؛اصغرعلی مبارک)…………………..صنعف آھن مریم اورنگزیب نےوزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد میڈیا کیلئے انقلابی اقدامات کرنے کے لیےجو اشارےدیئےوہ تازہ ہواکاجھونکا قراردئیے جاسکتے ہیں محترمہ مریم اورنگزیب مضبوط اعصاب کی مالکہ ہیں کیونکہ جس طرح پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میڈیا پر پابندیاں عائد کیں اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ صنعف آہن نے جس انداز میں پونے چار سال تک پی ٹی آئی کی گالی بریگیڈ کا مردانہ وار مقابلہ کیا اس پر وہ داد تحسین کی مستحق ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کےلئے یہ بات باعث اطمینان رہی ہے انہیں ڈیکٹیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کا قانون ختم کرنے کا اعلان کرکےمیڈیا تنطموں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیاہےاس حققیت سے انکار ممکن نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں میڈیا کے گرد شکنجہ کسنےکیلئے مختلف ہتکنڈے استعمال کیے گئےمحترمہ مریم اورنگزیبکی ایک خوبی یہ بھی ہے وہ ملکی وغیرملکی حالات حاضرہ سے مکمل باخبر رہتی ہیں بلکہ اس سے اپنے پارٹی راہنماوں کو بھی آگاہ رکھتی ہیں۔مریم اورنگزیب، 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر رکن منتخب ہوئیں۔ وہ مریم نواز کے ساتھ کام کرتی رہیں اور ان کی اس ٹیم میں شامل تھیں جو شعبہ تعلیم کو دیکھ رہی تھی۔ انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری داخلہ کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ ن لیگ کے یوتھ ویمن ونگ، اسلام آباد اور راولپنڈی کی چیف آرگنائزر بھی رہیں۔ وہ ماحولیاتی تحفظ، ترقی و بین الاقوامی معاہدوں اور ہزاریہ ترقیاتی مقاصد (ایم ڈی جیز) پر عملدرآمد کے لئے سٹریٹجک غوروفکر اور منصوبہ بندی و ترقی کے شعبوں میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔ اکتوبر 2016 میں انہیں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے وزیراعظم نواز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان بھی سونپا گیا۔ اگست 2017 میں شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد انہیں وفاقی کابینہ میں شامل کر لیا گیا اور دوبارہ وزیر مملکت برائے اطلاعات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ اپریل 2018 میں ان کا مرتبہ بڑھا کر انہیں وفاقی وزیر بنا دیا گیا اور وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے پر فائز ہو گئیں۔ 2 جون 2018 کو انہیں ن لیگ کی باضابطہ ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ 2018 کے عام انتخابات میں وہ پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر ن لیگ کی امیدوار کی حیثیت سے دوبارہ قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہو گئیں۔ یہ حققیت ھےکہ آزادی اظہار صحافیوں کی جنگ نہیں بلکہ پورے معاشرہ کا مسئلہ ہے۔ آ ج کاصحافی خاص طور پر اور معاشرہ عمومی طور پر بندوق برداروں , مذہبی جنونیوں سے خوفزدہ ہے اور عدلیہ سے امیدیں توڑ چکا ہے جس نے صحافتی برداری کو کوئی ریلیف نہیں دیاان وجوہات کی بنا پر معاشرے میں عدم برداشت، انتہا پسندی اور عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں ایک صحافی کا کام مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔دنیا کے کئی ملکوں میں برسراقتدار قوتوں نے ایسے صحافیوں کو کسی نہ کسی طرح دبایا اور دھمکایا ہے جن کا قلم ریاستی پالیسیوں پر تنقید کے لیے استعمال ہوا اکستان کی تاریخ میں بھی ایسے کئی واقعات پیش آئے۔ جمہوری ادوار میں بھی کئی مرتبہ حکومتِ وقت نے صحافیوں کو چپ کروانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جو سیاسی سنسرشپ کے زمرے میں آتے ہیں۔ملک میں ریاستی اداروں کی جانب سے غیر اعلانیہ سینسرشپ کی وجہ سے آزادی اظہار شدید خطرے میں ہے۔تحریک انصاف کےدور حکومت میں غیراعلانیہ سینسرشپ پر خاموشی اس کے اس میں شامل ہونے کا اشارہ دیتی ہے۔ غیراعلانیہ سینسرشپ کے خلاف بیرون اور اندرون ملک احتجاج کے باوجود یہ خاموشی معنی خیز رہی ۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت اس مسئلے کو مسلسل نظر انداز کر رہی ان اداروں سے اس پر بات نہیں کی جو ایک منصوبہ بندی کے تحت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دھونس، اشتہارات پر کنٹرول، ہراسیت اور یہاں تک کہ صحافیوں پر حملوں کے ذریعے خاموش کرانے کی کوشش کر کرتےرہے ہیں۔آزادی صحافت کے معاملے پر پاکستان کی سیاسی جماعتیں، غیر سیاسی تنظیمیں، ریاستی اور غیر ریاستی عناصر ایک ہی پیج پر نظر آتے ہیں’۔ اگر ‘ایک ادارے کا جھکاؤ کسی سیاسی گروہ یا کسی ایک غیر ریاستی ادارے کی جانب نہیں ہے تو اس کے ورکرز بھی نسبتاً محفوظ رہتے ہیں,پاکستان میں میڈیا ہاؤسز کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی احتیاطی تدبیر نہیں کی جاتی۔ حکومتی موقف بار بار یہی رہا کہ وہ آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پوری طرح یقین رکھتے ہیں لیکن ان تمام قدغنوں کے باوجود ذمہ داران کی جانب سے کوئی بھی خاطر خواہ وضاحت دیکھنے میں نہیں آئی کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اور ان کے عوامل کیا ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نےجب حکومت کی باگ ڈور سنبھالی تھی تو اس کے رہنماؤں کی جانب سے متعدد بار اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اقتدار میں آ کر آزادی اظہار رائے کا بھرپور تحفظ کریں گے اور آزادی صحافت ان کے منشور کے اہم ترین جزو میں سے ایک ہے۔لیکن اس دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ ٹی وی چینلز پر حزب اختلاف کے موقف کو جگہ نہ ملی۔ چاہے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ہوں یا پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین، ان کے انٹرویوز اور عوامی جلسوں کو نشر ہونے سے روک دیا گیا۔پرنٹ میڈیا پر بھی ایسے واقعات پیش آئے جس میں لکھاریوں کے کالم کو چھپنے کی جگہ نہ ملی جس کا ذکر انھوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان سنبھالنے کے بعدمحترمہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کسی بھی شکل میں ہے تو اسے ختم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ریاستی پالیسی میں وزارت اطلاعات کا اہم کردار ہے، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سوا کوئی اتھارٹی نہیں بنائی جائے گی۔وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ 2016 پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نظرِ ثانی کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ میڈیاکی تنظیموں اور کارکنوں سے مل کرتمام مسائل کا قابلِ قبول حل نکالیں گے، آزادی اظہارِ رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ وزارت اطلاعات کے اندر سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو بند کردیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے سرکاری ملازمین کو سائبر ونگ میں ٹرانسفر کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر ٹوئٹس کے ذریعے اپوزیشن کو گالیاں دی گئیں، بوٹس ٹوئٹس کے ذریعے اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں کے گھروں کی حفاظت کریں گے، میڈیا پرسنز کو ہراساں کرنے اور گھروں کے سامنے احتجاج کی کال برداشت نہیں کی جائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو نوکریوں سے برطرف کیا گیا، کئی صحافیوں کے ٹی وی چینلز پر پروگرام بند کرائے گئے، میں ایسے تمام صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو چار سال کچھ نہ کرسکے جھوٹ بولا، انتقام لیا وہ اب سازش کی بات کرتے ہیں، سازش کی بات اس لیے کرتے ہیں کہ 1 کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا سوال نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ چار سال بعد پی آئی ڈی کے پلیٹ فارم سے میڈیا سے ملاقات ہو رہی ہے، پچھلے چار سال میڈیا نے سینسر شپ اور اظہار رائے کی آزادی کی جہدوجہد کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ میڈیا انڈسٹری پر اظہار رائے کی آزادی کی پابندی، سینسر شپ اور میڈیا ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا، میڈیا سمیت تمام جماعتوں کی مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔اُن کا کہنا تھاکہ معاشرے کے اندر اظہار رائے کی آزادی رہے گی تو حکومت کو تقویت ملے گی، میڈیا حکومتوں کا احتساب ممکن بناتا ہے، اس سے حکومتی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق دور میں پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لانے کی کوشش کی جا رہی تھی، ہم نے اسے ختم کر دیا ہے، پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر میڈیا سے متعلق مسائل حل کریں گے، فیک نیوز پر بھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چار سال پاکستان کی عوام نے دھونس دھمکیاں، غنڈہ گردی اور بدمعاشی دیکھی، ہم نے معاشرے کے اندر گھٹن دیکھی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بچیوں کو اسکولوں سے اغواء کے واقعات ہوئے، سینئر صحافیوں ابصار عالم، مطیع اللہ جان، حامد میر اور اسد طور پر فائرنگ کے واقعات ہوئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال پارلیمان کے دروازے بند کرکے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کی گئی، میڈیا کی زبان بندی کی گئی, موجودہ دور نئے دور کا آغاز ہے، دھمکیاں، گالیاں اور دھونس دھمکیاں بند ہونی چاہئیں، کسی بے گناہ کو جیل میں نہیں ڈالا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم سب کو مل کر معاشرے سے افراتفری جیسی صورتحال سے باہر نکالنا ہوگا، یہ ہمارا اولین فرض ہے

PM Shahbaz Sharif meets Army Chief Gen Qamar Javed Bajwa

Posted on

PM Shahbaz Sharif meets Army Chief Gen Qamar Javed Bajwa………
By;Asghar Ali Mubarak…. ..ISLAMABAD: Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Shehbaz Sharif Tuesday — their first meeting after the premier was elected to the office.
“Professional matters pertaining to national security were discussed during the meeting,” a statement from the Prime Minister’s Office said.The army chief, according to the Director-General Inter-Services Public Relations (ISPR) Major General Babar Iftikar, could not attend the oath-taking ceremony of the premier on April 11 as he was sick.

فارن فینڈنگ کیس:پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگ جائےگی؟….(اندر کی بات ؛کالم نگار؛اصغرعلی مبارک)…………

Posted on

فارن فینڈنگ کیس:پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگ جائےگی؟….(اندر کی بات ؛کالم نگار؛اصغرعلی مبارک)……………….جو حالات نظر آرہے بظاہر ایسالگتاہےکہ فارن فینڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگ جائےگی الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بینچ کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ پڑھ کرسنایاگیا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوئی تو اس کا اثرجماعت اور چیئرمین دونوں پرہوگا۔دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، جن باتوں پردلائل نہیں دیے گئے تھے وہ بھی حکم نامہ میں شامل کردی گئیں۔انور منصور نے الیکشن کمیشن نا مکمل ہونےکا اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان تعینات نہیں ہوسکے، آئین میں اختیارات الیکشن کمیشن کو ہیں، صرف کمشنر یا ممبرزکو نہیں۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے30 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے اس کا کیا کریں گے، اکبر ایس بابر کے وکیل نے یاد دلایا یہ اعتراض پہلے بھی اٹھایا گیا تھا لیکن خارج کیا گیاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ پی ٹی آئی میچ سے ہی باہر ہوجائے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اورن لیگ کا فارن فنڈنگ کا کیس اکٹھا سنا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کردی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو پی ٹی آئی کی دائر درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔خیال رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کرنے کا معاملہ الیکشن کمیشن میں کوئی سیاسی مخالف جماعت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابر سنہ 2014 میں لے کر آئے تھے۔ اکبر ایس بابر کی طرف سے یہ درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی تو اس پر کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے یہ معاملہ مختلف اوقات میں چھ مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لے جایا گیا اور یہ مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ایک مرتبہ حکم امتناع ملنے کے بعد جب عدالت عالیہ نے مزید حکم امتناع دینے سے انکار کیا تو پھر اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی سکروٹنی کمیٹی کے دائرہ اختیار اور مبینہ طور پر اسے کام کرنے سے روکنے کے لیے بھی حکم امتناع حاصل کیے گئے۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے جب عمران خان کی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تو اس کے ساتھ ایک متفرق درخواست فارن فنڈنگ کے حوالے سے بھی دی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے سنہ 2016 میں فیصلہ دیا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی فنڈنگز کی تحقیقات کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمشن کو سنہ 2009 سے 2013 کے دوران اس جماعت کو جتنے بھی فنڈز ملے اس کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔ سنہ 2014 سے لے ک 2018 تک یہ معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر بحث رہا کبر ایس بابر نے تحریک انصاف میں 23 خفیہ اکاؤنٹس کی موجودگی کا الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھا ہے پاکستان تحریک انصاف کا ہمیشہ سےیہ مؤقف رہا ہے کہ بیرون ممالک سے جتنے بھی فنڈز اکھٹے کیے ہیں وہ قانون کے مطابق ہیں پی ٹی آئی کی طرف سے جو بیان سکروٹنی کمیٹی کو پیش کیا گیا اس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیاتھا کہ اگر بیرون ممالک سے حاصل ہونے والے چندے یا فنڈز میں کوئی بے ضابطگی ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری تحریک انصاف پر نہیں بلکہ اس ایجنٹ پر عائد ہوتی ہے جس کی خدمات فنڈ جمع کرنے کے کام کے لیے لی جاتی ہیں۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نےاسی جواب کو بنیاد بناتے ہوئے یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیاتھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ اُنھوں نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کیے ہیں۔جوغیرقانونی عمل ہےالیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کےوکلا کا یہ موقف رہا کہ سکروٹنی کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ
اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔مبینہ طور پر ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو ملنے والے فنڈز کا معاملہ اُنھوں نے سنہ 2011 میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے سامنے اٹھایا تھا اور یہ کہا تھا کہ پارٹی کے ایک اور رکن جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس معاملے کو دیکھے لیکن اس پر عمران خان کی طرف سے کوئی کارروائی نہ ہونے کی بنا پر وہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں لے کر گئے۔ امریکہ اور برطانیہ میں جماعت کے لیے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے لمیٹڈ لائبیلیٹیز کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں آنے والا فنڈ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔ آسٹریلیا اور دیگر ممالک سے بھی ممنوعہ ذرائع سے پارٹی کو فنڈز ملے اور یہ رقم پاکستان تحریک انصاف میں کام کرنے والے کارکنوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی جبکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بھی ہنڈی کے ذریعے پارٹی کے فنڈ میں رقم بھجوائی گئی۔ اگر ایجنٹس نے پاکستان کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی غیر ملکی کمپنی یا شخص سے کوئی فنڈزیا چندہ حاصل کیا ہے تو اس کی ذمہ داری ان کی جماعت پر نہیں بلکہ اس کی ذمہ داری ان ایجنٹس پر ہے اور مقامی قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔تاہم جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اگر کسی ایجنٹ نے قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے جو رقم اکٹھی کی ہے کیا وہ فنڈز پارٹی کے اکاؤنٹ میں آئے ہیں تو تحریک انصاف کے وکلا کایہ کہنا تھا کہ پارٹی کے پاس جو بھی فنڈز آتے ہیں ان کا آڈٹ کروایا جاتا ہے۔وکلا نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس الزام کو تسلیم کیا ہے کہ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت ممنوعہ ذرائع سے چندہ اکھٹا کیا۔پاکستان میں سیاسی جماعتیں فنڈز کیسے اکھٹا کر سکتی ہیں، متعلقہ قوانین کیا ہیں، اگر الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے اور اس کیس کے پاکستان کے سیاسی مستقبل پر کیا اثرات ہوں گے، یہ سب جاننے سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ کیس کب اور کیسے شروع ہوا۔روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہےعمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ ان کی جاعت نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے بلکہ تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گیے ایک حالیہ انٹرویو میں عمران خان نے دعویٰ کیاتھاکہ دو ملکوں نے انھیں انتحابات میں مالی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جو انھوں نے قبول نہیں کی تھی۔عمران خان نے ان دو ملکوں کے نام یہ کہہ کر نہیں بتائے کہ ان کے نام بتانے سے پاکستان کے ان ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں گے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس لانے کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی تھی ، عمران خان کا کہناتھا کہ اس وقت چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہوئی ، اس بارے میں حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تھا اور بات آگے نہیں بڑھ رہی تھی جس پر ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے اپنا کردار اد ا کیا۔ان کا کہناتھا کہعمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے بروقت حلقہ بندیاں نہ کر کے نااہلی کا مظاہرہ کیا، الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث ملک میں قبل از وقت انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر حکومت اپوزیشن میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی آزاد باڈی کے ذریعے ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائرکی جس میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قراردیا جائے، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائےاور قرار دیا جائے کہ3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک کی حلقہ بندیاں تبدیل ہوں گی جس کے لیے 6 سے 7 ماہ درکار ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر بتایا تھاکہ پورے ملک میں حلقہ بندیاں کرنی ہیں جس کے لیے چھ سے سات ماہ چاہییں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں گریڈ 20کے افسران کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سعید گل کوصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لگا دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اعجاز انور چوہان کوصوبائی الیکشن کمشنر سندھ تعینات کر دیا ہے جب کہ گریڈ 20کے افسر محمد فرید آفریدی کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔

رانا ثنااللہ وزیرداخلہ، مریم اورنگزیب وزیراطلاعات ; مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ مقرر

Posted on

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات  کی وزارت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات، بلوچستان عوامی  پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود  کو وزارت سیفران اور  مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ق)  کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم  کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ محمود کو وزارت صنعت کا چارج دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، عمران خان

Posted on

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں، عمران خان……………….سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر یوٹیوبرز اور متعدد رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کی .سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کی بہت سے باتوں کا علم ہے مگر کوئی ایسی بات نہیں کہوں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے، ہمارے لیے مضبوط فوج بے حد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے پاک فوج کو نقصان ہو۔

عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی..

Posted on

انسداد دہشت گردی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں 6 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے کیس کے 7 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ 76 مجرموں کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

Posted on

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈےکو بھارت کا نیا  آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف ہوں گے، جنرل منوج پانڈے اپریل کے آخرمیں عہدہ سنبھالیں گے، وہ بھارت کے 29 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے 30 اپریل کوریٹائرہوجائیں گے۔

جنرل منوج پانڈےکا تعلق بھارتی آرمی کی انجینیئرنگ کور سے ہے اور وہ  انجینیئرنگ کور سے آرمی چیف مقرر ہونے والے پہلے افسر ہیں۔

بھارت حکومت نے آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ جنرل مکنڈ نروانے کو نیا سربراہ مقررکیا۔

موجودہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی مدت ملازمت 31 دسمبر کو مکمل ہوگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

بھارتی حکومت نے جنرل بپن راوت کے بعد سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے کو نیا آرمی چیف نامزد کیا ہے جو یکم جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ بھارت کے 28 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے اِس وقت بھارتی فوج کے نائب سربراہ بھی ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل منوج مکنڈ نروانے نے 1980 میں سکھ لائٹ انفینٹری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور کئی اہم عہدوں پر رہے ہیں جبکہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں راشٹریہ رائفلز اور چین کے بارڈر سے منسلک ایسٹرن کمانڈ کی قیادت کرچکے ہیں۔ 

آئین کے تحفظ پر گالیاں ; لیکن اپنا کام کرتے رہیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال….( اصغرعلی مبارک سے )

Posted on

آئین کے تحفظ پر گالیاں ; لیکن اپنا کام کرتے رہیں گے، چیف جسٹس…………….( اصغرعلی مبارک سے )………..چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت 24 گھنٹے کام کرتی ہے، کسی کو عدالتی کارروائی پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں ہےسپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ قومی لیڈروں کو عدالتی فیصلوں کا دفاع کرنا چاہیے، آئینی تحفظ پر گالیاں پڑتی ہیں لیکن اپنا کام کرتے رہیں گے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا تھا، ریفرنس میں سپریم کورٹ کے سامنے مندرجہ ذیل سوالات اٹھائے گئے ہیں:

آئین کی روح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انحراف کی لعنت کو روکنے اور انتخابی عمل کی شفافیت، جمہوری احتساب کے لیے آرٹیکل 63 اے کی کون سی تشریح قابل قبول ہوگی:
i) ایسی تشریح جو انحراف کی صورت میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق رکن کو ڈی سیٹ کرنے کے سوا کسی پیشگی کارروائی مثلاً کسی قسم کی پابندی یا نئے سرے سے الیکشن لڑنے سے روکنے کی اجازت نہیں دیتی۔

ii) وہ مضبوط بامعنی تشریح جو اس طرح کے آئینی طور پر ممنوع عمل میں ملوث رکن کو تاحیات نااہل کر کے منحرف ووٹ کے اثرات کو بے اثر کر کے اس طرزِ عمل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

کیا ایک رکن جو آئینی طور پر ممنوع اور اخلاقی طور پر قابل مذمت حرکت میں ملوث ہو اس کا ووٹ شمار کیا جائے گا یا اس طرح کے ووٹوں کو خارج کیا جاسکتا ہے؟

کیا وہ رکن جو اپنے ضمیر کی آواز سن کر اسمبلی کی نشست سے مستعفی نہیں ہوتا اور انحراف کا مرتکب ہو جسے ایماندار، نیک اور سمجھدار نہیں سمجھا جاسکتا وہ تاحیات نااہل ہوگا؟

موجودہ آئینی اور قانونی ڈھانچے میں فلور کراسنگ، ووٹوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے کون سے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی.سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی نہیں ہوسکی، اگر عدالت مناسب سمجھے تو نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کا انتظار کریں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صدارتی ریفرنس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہوگئے تھے، نئے اٹارنی جنرل نے کوئی مؤقف دینا ہوگا تو دے دیں گے، میرے خیال میں ہمیں صدارتی ریفرنس کو چلانا چاہیے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی درخواست دائر کی ہے۔ابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست پر نوٹس کردیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست جس ایشو سے متعلق ہے اس پر عدالت میں بات ہو رہی ہے، جن کو نوٹس کرنا ہے وہ تمام فریقین کمرہ عدالت میں موجود ہیں، یہ آئینی بحث کا مقدمہ ہے، صدراتی ریفرنس آیا ہے اس کو چلائیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیاز نے کہا کہ میں اٹارنی جنرل کے تمام دلائل کو اپناتا ہوں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے پاناما کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پاناما فیصلے میں قرار دے چکی ہے کہ تاحیات نااہلی کے لئے کورٹ آف لا کا فیصلہ ضروری ہےایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مزید کہا کہ ووٹ پارٹی کی امانت ہوتا ہے، پیسے دے کر ضمیر نہیں بیچا جاسکتا، پیسے دے کر تو اراکین اسمبلی سے ملک مخالف قانون سازی کرائی جاسکتی ہے، پنجاب میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہے، تمام اسٹیک ہولڈر عدالت کی جانب دیکھ رہے ہیں، اب تو منحرف اراکین عوام میں بھی نہیں جاسکتے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں انحراف کی اجازت ہو، کچھ چاہتے ہیں نہ ہو؟ آج کل آسان طریقہ ہے دس ہزار بندے جمع کرو کہو میں نہیں مانتا، پارلیمان نے تاحیات نااہلی کا واضح نہیں لکھا، پارلیمنٹ نے یہ جان بوجھ کر نہیں لکھا یا غلطی سے نہیں لکھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ موجود ہے، معاملہ دوبارہ اس کے سامنے پیش کردیں، عدالت کے سر پر کیوں ڈالا جارہا ہے۔اے جی اسلام آباد نے کہا کہ آئین کی تشریح کرنا عدالت کا ہی کام ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد بھی ووٹ فروخت ہورہے ہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ معاملے پر پارلیمنٹ کو خود ترمیم کرنے دیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دس سے پندرہ ہزار لوگ جمع کر کے عدالتی فیصلے پر تنقید کریں تو ہم کیوں فیصلے دیں، ایسے فیصلوں کا احترام چاہتے ہیں، عدالت اپنا آئینی کام سر انجام دیتی ہے، قومی لیڈروں کو عدالتی فیصلوں کا دفاع کرنا چاہیے، آئینی تحفظ پر گالیاں پڑتی ہیں لیکن اپنا کام کرتے رہیں گے، عدالت کیوں آپ کے سیاسی معاملات میں پڑے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کی ایک بنیاد سیاسی جماعت ہے، سیاسی جماعتوں کو چار صورتوں میں آرٹیکل 63 میں تحفظ دیا گیا ہے، ضیاء الحق نے پارٹی سے انحراف پر پابندی کی شق آئین سے نکال دی تھی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پر فیصلے آئے تو 1998 آئین میں ترمیم کی گئی ، 2010 میں 18 ویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 63 اے شامل کیا گیا ، آئین کی خلاف ورزی چھوٹی بات نہیں ہے، کئی لوگ آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 پر چلے جاتے ہیں، آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کا کیس نہیں بنتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدراتی ریفرنس کے مطابق منحرف اراکین پر آرٹیکل 62 ون کا اطلاق ہونا چاہیے، عدالت تعین کرے گی کہ آئین سے انحراف کا کیا نتیجہ ہوگا ، آئین کی خلاف ورزی کرنے والا یا اپنی خوشی سے جائے گا یا قیمت ادا کرنی ہو گی۔اے جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ پارٹی سے انحراف رکن اسمبلی کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پر تاحیات نااہلی ہوئی تو آرٹیکل 95 کی کیا اہمیت رہ جائے گی۔اے جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 95 کا سوال ابھی عدالت کے سامنے نہیں ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ کیا عدالت اپنی طرف سے تاحیات نااہلی شامل کر سکتی ہے۔اے جی اسلام آباد نیاز اللہ نیاز نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح میں عدالت تاحیات نااہلی قرار دے چکی ہے۔تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست کا میمو دیکھ لیں، درخواست کا میمو گیٹ سے تعلق نہیں۔جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اب گیٹ بند کرنا ہوگا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریفرنس پی ٹی آئی حکومت کا نہیں صدر پاکستان کا تھا، صدر پاکستان کا ریفرنس برقرار ہے ہر صورت سنیں گے، عدالت آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے بھی دے گی۔

بی این پی مینگل کے وکیل مصطفی احد رمدے نے اپنے دلائل شروع کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے ریفرنس میں عدالت سے آئین دوبارہ لکھنے کا کہا ہے، آرٹیکل 63 اے بالکل واضح ہے، کیا عدالتی اختیارات میں کمی کی آئینی ترمیم پر پارٹی پالیسی سے اختلاف جرم ہو گا۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینا اور مخالف پارٹی کو ووٹ دینا الگ چیزیں ہیں، مخالف پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے مستعفی ہونا زیادہ معتبر ہے۔
مصطفی رمدے نے کہا کہ مستعفی ہونے جیسا انتہائی اقدام واحد حل کیسے ہو سکتا ہے، پارٹی قیادت کے حکم کی پابندی کرنا غلامی کرنے کے مترادف ہے۔جسٹس مینب اختر کا کہنا تھا کہ ایسی بات سے اپ پارلیمانی جہموریت کی نفی کررہے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے فیصلے سے اختلاف ہے تو الگ ہو جائیں گے، ضمنی الیکشن آزاد حثیت سے لڑ کر واپس آیا جاسکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جیسے آئین نے منحرف قرار دیا ہے، اپ اسے معزز کیسے بنارہے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دیتا تو آرٹیکل 95 غیر مؤثر ہوجائے گا۔

جسٹس منیب اختر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے اور 95 ایک دوسرے کو کیسے غیر مؤثر کرتے ہیں، آرٹیکل 95 اور آرٹیکل 63 اے میں توازن پیدا کرنا ہو گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ارٹیکل 95 پارٹی سے انحراف کرنے کے رحم و کرم پر نہیں ہوتا۔جسٹس مینب اختر نے کہا کہ اپ چاہتے ہیں عدالت قرار دے کہہ عدم اعتماد میں ہر رکن کو آزادانہ ووٹ دینے کا حق ہے، آرٹیکل تریسٹھ اے کو آرٹیکل 62 اور 63 کے ساتھ تو ملا کر ہی پڑھا جاسکتا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کوئی شکایت ہے یا نہیں، کیا ہورہا ہے ہم نہیں جانتے۔

بی این پی مینگل کے وکیل مصطفی رمدے نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے جو اسلام آباد اور لاہور میں ہوا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ویڈیو معاملے پر دو رکن الیکشن کمیشن گئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بابر اعوان نے جو بات کی ہے اس سے لگتا ہے کہ انکی جماعت بھی سنجیدہ نہیں، ازخود نوٹس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ نے پیرامیٹرز طے کردیے ہیں، بابر اعوان صاحب ہمیں مایوسی ہوئی ہے آپکی جماعت نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل نہیں کیا۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کو شکست ووٹ بکنے سے ہوئی، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے وقت پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں کوئی شکایت نہیں کر رہا سیاسی جماعتوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ پارلیمانی جمہوریت کا دفاع کریں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ریفرنس سے لگتا ہے آئین میں نقص نہیں، نقص ہم میں ہے۔

مصطفی رمدے نے کہا کہ جس ریفرنس میں آڈیو وڈیو کا ذکر کیا گیا اس پر حکومت نے خود کچھ نہیں کیا، بلوچستان میں حکومت تبدیل ہوئی وفاق نے کچھ نہیں کیا، اسلام آباد اور پنجاب میں جو ہوا وہ بھی عدالت کے سامنے ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں آڈیو وڈیو ثبوت لے کر ہمارے دو ممبران اسمبلی الیکشن کمیشن گئے تھے۔

چیف جسٹس نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دو ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن گئے لیکن آپ کہ جماعت نہیں، معذرت کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ کی جماعت أڈیو وڈیو معاملے پر سنجیدہ نہیں تھی، ہمیں کہا جاتا ہے کہ ازخود نوٹس لیں، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لیے جانے کا طریقہ کار طے کر چکی ہے۔

مصطفی رمدے کا کہنا تھا کہ عدالت کو سیاسی معاملات میں دخل اندازی کا کہا جا رہا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ گیٹ بند کرنے کا موقع تھا لیکن ضائع کردیا گیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف وزیر اعظم ہیں، کابینہ نہیں، ملک میں 8 دن سے کوئی حکومت نہیں، نہ اٹارنی جنرل ہے نہ وزیر قانون، حکومت کی جانب سے کون دفاع کرے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نوٹس ریفرنس میں کیا تھا ابھی آپ کی درخواست کی باری نہیں آئی، کیا آپ سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید کے دلائل اپنائیں گے۔جس پر بابر اعوان نے کہا کہ خالد جاوید خان کے دلائل کسی صورت نہیں اپناؤں گا، خالد جاوید خان نے دلائل میں قلابازیاں کھائی تھیں، صدارتی ریفرنس پر کل تک کا وقت دیں، کل دلائل دوں گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ پارٹی سربراہ کا اختیار ہے کہ منحرف رکن کے خلاف کاروائی کرے ، ممکن ہے کہ پارٹی سربراہ کوئی کاروائی نہ کرے ، ممکن ہے کہ انحراف کرنے والا اپنے عمل کی وضاحت دے۔

مصطفی رمدے کا کہنا تھا کہ عدالت کے خلاف سنجیدہ قسم کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ آئین کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری ہے، ہم اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، عدالت 24 گھنٹے کام کرتی ہے ، کسی کو عدالتی کارروائی پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔