جامعہ کراچی میں خود کش حملہ، تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد ھلاک……………………………………(اصغرعلی مبارک

Posted on

جامعہ کراچی میں خود کش حملہ، تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد ھلاک……………………………………(اصغرعلی مبارک سے )…………وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جامعہ کراچی میں ہونے والے وین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی ہےکراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خودکش حملہ کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افرادھلاک اور دیگر 4 زخمی ہو گئے۔ خودکش حملہ تقریباً ڈھائی بجے کراچی یونیورسٹی کی وین میں ہوا۔ خودکش حملہ ایک خاتون نے کیا ایک علیحدگی پسند تنظیم کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، خودکش حملہ باقاعدہ ریکی کے بعدکیا گیا سندھ پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ھلاک افراد میں سے 3 چینی شہری تھے، ان کی شناخت کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گوئپنگ، ڈنگ موپینگ، چین سائی اور ڈرائیور خالد کے نام سے ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں وانگ یوکنگ اور حامد شامل ہیں۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق خود کش حملہ تھا، جس میں دو خواتین سمیت تین غیرملکی اور ایک پاکستانی شہری ھلاک ہوئے ہیں۔خودکش حملہ کرنے کی وجہ سیکیورٹی ہے کیونکہ وین کے اندر موجود افراد کی سیکیورٹی کے لیے موٹر سائیکل سوار رینجرز اہلکار تعینات تھے، جس کی وجہ سے آئی ڈی لگانا مشکل تھا۔حملہ ایک خاتون نے کیا اور ایک علیحدگی پسند تنظیم کی اس کی ذمہ داری بھی قبول کرلی ہے، باقاعدہ ریکی کے بعد اس جگہ پر نشانہ بنایا گیاایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق دھماکا چینی لینگویج انسٹی ٹیوٹ کی وین میں ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے فون کیا جس میں وزیر اعلیٰ نے شہباز شریف کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کو اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لیے بھرپور مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کرکے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی تفتیش کے لیے وفاق کی جانب سے مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا,سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر وہ بہت افسردہ ہیں اور اس حملے کو گھناؤنا قرار دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں، دہشت گردی کے اس بزدلانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں اور اس کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعظم تعزیت کیلئے چینی سفارت خانے گئے پاکستان اور چین دو ایسے ملک ہیں جو دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ یہ دوستی برسوں پر محیط ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔چین توانائی اور دیگر بہت سے منصوبہ جات میں جن میں سینڈک کا منصوبہ، گوادر پورٹ کا منصوبہ پاکستان کو ریلوے انجن کی فراہمی اور دیگر بے شمار ایسے منصوبہ جات ہیں جن میں پاکستان کو چین کی بھرپور مدد حاصل ہے جس سے پاکستان اور چین دوستی کے ایک ایسے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.