دماغی فالج کے شکار حیدر علی کاٹوکیو پیرالمپکس میںپاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل

Posted on

دماغی فالج کے شکار حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میںپاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل…..(اصغر علی مبارک سے. )دماغی فالج کے شکار حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میںپاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتاہے۔ مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔ مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں آپ پر فخر ہے’۔ جاپان میں منعقدہ پیرالمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی نے کہا ہے کہ اس کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔ گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی بار گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہے، میرا خواب تھا کہ میں پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں طلائی تمغہ اپنے نام کروں۔ان کا کہنا تھا کہ آج پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب پورا ہوگیا، اس گولڈ میڈل کا کریڈٹ پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔حیدر علی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی وجہ سے ہی میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا اور امید ہے پاکستانی قوم مجھے اسی طرح سپورٹ کرتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی کھیلوں کا بہت شوق تھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت سی مشکلات پیش آئیں۔حیدر علی نے چھ میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اور یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔ٹوکیو پیرالمپکس میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں جبکہ انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.