پاکستان ایک محفوظ خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا ; وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

Posted on

پاکستان ایک محفوظ خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا ; وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین … اسلام آباد ( اصغر علی مبارک سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ٗ خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا۔صحافیوں کے مابین ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں یوم آزادی کی مناسبت سےراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا کی زیر نگرانی آزادی کپ کا فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی, قبل ازیں فائنل میں ہم ٹی وی نے شاندار کھیل کی بدولت جیو ٹی وی کو کو 9وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ہونیکا اعزاز حاصل کیا ۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسجا آزادی کپ فائنل میچ میں کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر زبردست داد پیش کی, وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم روایتی جوش و جذبے سے یوم آزادی منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے باعث پاکستان ملکوں کی برادری میں ایک اہم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کو حاصل آزادی سے بھارتی مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار کا موازنہ کر کے فرق کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمیں اپنی سیکور ٹی فورسز کی قربانیوںکو فراموش نہیں کرنا چاہئے جن کے باعث ہم آزاد ہیں اور امن سے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔نیشنل کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں پارک ویو سٹی اور نیس گیس کے تعاون سے کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیو ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 12 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 82رنز بناے ، جیو ٹی وی کے حسام احمد 25، شہزاد اقبال 16رنز بنا سکے جبکہ سمیر بٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں ہم ٹی وی نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر بارہویں اوور میں پورا کیا ۔ ہم ٹی وی کے سمیر بٹ 53رنز کیساتھ مین آف دی میچ قرار پاے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کھلاڑیوں نے میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بننے پر ہم ٹی وی کو پانچ لاکھ ، رنرز اپ جیو ٹی وی کو اڑھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ سمیر بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، افضل جاوید بہترین باولر قرار پاے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی اور کہاکہ صحافیوں کے مابین ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.