Month: August 2021

Panjshir Valley’s Lion Ahmad Masood: Like his father, ready to fight with Taliban …?

Posted on

Panjshir Valley’s Lion Ahmad Masood: Like his father, ready to fight with Taliban …?

Asghar Ali Mubarak  

The Valley of Resistance in Afghanistan is called the Valley of the Lions. Ahmad Massoud, a son of former Afghan resistance commander in the Valley of Resistance, seems ready to fight for resistance if he does not get a proper share of power with the Afghan Taliban. In the past, Ahmad Massoud’s father also fought alongside Afghan fighters against the Soviet Union for decades. Ahmed Masood “Lion of Panjshir” father Ahmad Shah Masood, was killed in an attack by al-Qaeda suicide bombers two days before 9/11. The three assailants approached him as journalists with bombs in their cameras. According to media reports the Taliban had given Ahmad Massoud four hours to hand over the Panjshir Valley north of Kabul, where he was accompanied by Afghan Vice President Amrullah Saleh. After the Taliban’s recapture of Kabul, Ahmad Masood demanded that a representative government be formed in the country through partnership. He warned that war would be inevitable if the Taliban refused to negotiate. Ahmad Massoud Northern Alliance commander has vowed to resist, saying the Panjshir Valley will not be handed over to the Taliban. Ahmed Masood told the Washington Post in an article that “I am writing from Panjshir Valley and I am ready to follow in my father’s footsteps.” We have stores of ammunition and arms that we have patiently collected since my father’s time, because we knew this day might come. We also have the weapons carried by the Afghans who, over the past 72 hours, have responded to my appeal to join the resistance in Panjshir. We have soldiers from the Afghan regular army who were disgusted by the surrender of their commanders and are now making their way to the hills of Panjshir with their equipment. Former members of the Afghan Special Forces have also joined our struggle. But that is not enough. If Taliban warlords launch an assault, they will of course face staunch resistance from us. The flag of the National Resistance Front will fly over every position that they attempt to take, as the National United Front flag flew 20 years ago. Yet we know that our military forces and logistics will not be sufficient. They will be rapidly depleted unless our friends in the West can find a way to supply us without delay. The Taliban is not a problem for the Afghan people alone. Under Taliban control, Afghanistan will without doubt become ground zero of radical Islamist terrorism; plots against democracies will be hatched here once again. His father Ahmad Shah Masood lion of Panjshir was a political and military leader of Afghanistan. The Panjshir Valley is the only province in Afghanistan’s 34 provinces where Taliban control has not yet been established. About three hours from Kabul, Panjshir is known for its resistance to the Taliban. The province was not under their control during the Taliban’s rule from 1996 to 2001. Panjshir “Five Lions”, is one of the thirty-four provinces of Afghanistan, located in the northeastern part of the country containing the Panjshir Valley. The province is divided into seven districts and contains 512 villages. As of 2021, the population of Panjshir province was about 173,000. Bazarak serves as the provincial capital. It is currently controlled by the Second Resistance, and with Baghlan is one of two provinces reportedly not controlled by the Taliban following the 2021 Taliban offensive. The territory was ruled by the Khanate of Bukhara between the early 16th century and the mid-18th century. The Parwan region, including the later Panjshir, was conquered by Ahmad Shah Durrani, and officially accepted as a part of the Durrani Empire, by Murad Beg of Bukhara, after a treaty of friendship was signed in or about 1750. The rule of the Durranis was followed by that of the Barakzai dynasty. During the 19th century, the region was unaffected by British incursions, such as the Anglo-Afghan wars. In 1973, Mohammed Daoud Khan took over power in Afghanistan and began making claims over large swathes of Pashtun-dominant territory in Pakistan, causing great anxiety to the government of Pakistan. By 1975, the young Ahmad Shah Massoud and his followers initiated an uprising in Panjshir but were forced to flee to Peshawar in Pakistan where they received support from Pakistan. Panjshir was attacked multiple times during the Soviet-Afghan War, against Ahmad Shah Massoud and his forces. The Panjshir region was in rebel control from August 17, 1979 after a regional uprising. Aided by its mountainous terrain, the region was well defended by mujahedeen commanders during the 1980s Soviet–Afghan War against the PDPA government and the Soviet Union.Panjshir became an independent province from neighboring Parwan Province in 2004. It is bordered by Baghlan and Takhar in the north, Badakhshan and Nuristan in the east, Laghman and Kapisa in the south, and Parwan in the west. There, the Northern Alliance fought the Taliban. Ahmad Shah Massoud has the status of a hero in Afghanistan. Former Afghan Vice President Amrullah Saleh considers him his hero and leader. He had said in a recent Twitter message that he would not betray the legacy of Ahmad Shah Massoud. “We fought the Soviet Union and we will fight the Taliban,” said Former Afghan Vice President. Amrullah Saleh says that in the absence of the President of the country, he is legally the caretaker President of the country. At a time when US forces are finally withdrawn from Afghanistan, Ahmed Masood, the son of Ahmad Shah Massoud, the Northern Alliance’s resistance commander, is the center of hope for many in Afghani peoples Although it succeeded in driving the Taliban from power and stopped Afghanistan being used as a base by al Qaeda to attack the United States, it ended with the hardline Islamist militants controlling more territory than during their previous rule. Those years from 1996 to 2001 saw the Taliban’s brutal enforcement of their strict interpretation of Islamic law, and the world watches now to see if the movement forms a more moderate and inclusive government in the months ahead. Thousands of Afghans have already fled, fearing Taliban reprisals. More than 123,000 people were evacuated from Kabul in a massive but chaotic airlift by the United States and its allies over the past two weeks, but tens of thousands who helped Western nations during the war were left behind. General Frank McKenzie, commander of the U.S.A Central Command told a Pentagon media briefing that the chief U.S. diplomat in Afghanistan, Ross Wilson, was on the last C-17 flight out. There’s a lot of heartbreak associated with this departure,” McKenzie told reporters. “We did not get everybody out that we wanted to get out. But I think if we’d stayed another 10 days, we wouldn’t have gotten everybody out. “The leaving U.S. troops destroyed more than 70 aircraft, dozens of armored vehicles and disabled air defenses that had thwarted an attempted Islamic State rocket attack on the eve of their departure.

The Word ”Afghan’ ‘in Iranian Persian mean a noisy nation. This was told by Dr. Ali Raza Nqavi, the first ever PhD Persian scholar from Iran of Subcontinent, in his lecture-delver in December 1989 Iranian cultural consulate Rawalpindi. The people of the Northern Alliance Valley Panjshir in Afghanistan speak mostly Persian, and a study of them revealed that they are considered the best Guerrilla fighters in the world. The Taliban forces are closing in on the one part of Afghanistan they don’t control: the Panjshir Valley, near the imposing Hindu Kush mountain range north of Kabul. The Islamist group is pressing opposition leaders there to join a new government, threatening a military assault if they don’t. The head of the Taliban’s political office, Mullah Abdul Ghani Baradar, has been return to Afghanistan from Qatar after exile. Politicians in Panjshir—who say they are backed by a militia of several thousand men, bolstered by the remnants of the Afghan army, and with military hardware such as helicopters—say they have rebuffed Taliban overtures, which they say fall short of the promises of autonomy they want. On Sunday, Taliban and rebel forces skirmished just outside the valley, a resistance leader said. Families of valley residents said the Taliban also cut telephone and internet connections to the valley. Since entering Kabul, the Taliban, who proclaimed the Islamic Emirate of Afghanistan when they first seized the country in 1996, have so far refrained from the kind of radical actions that brought world-wide condemnation in the past.

وادی پنجشیرکاشیراحمد مسعود: والد کی طرح طالبان سے لڑائی کیلئے تیار۔۔؟۔۔۔۔( کالم؛اندر کی بات:اصغر علی مبارک )…

Posted on

وادی پنجشیرکاشیراحمد مسعود: والد کی طرح طالبان سے لڑائی کیلئے تیار۔۔؟۔۔۔۔( کالم؛اندر کی بات:اصغر علی مبارک )………………………..وادی مزاحمت افغانستان میں وادی پنچ شیر کو کہا جاتاہے وادی مزاحمت میں سابق افغان مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود افغان طالبان سے شراکت اقتدار میں مناسب شمولیت نہ ملنے پر مزاحمت کیلئے لڑائی لڑنےکیلئے تیار نظرآتاہےجس طرح ماضی میں احمد مسعود کے والد بھی کئی عشروں تک افغان جنگجوئوں کے ھمراہ سویت یونین کے خلاف برسرپیکار رہے۔ افغانستان میں سوویت یونین اور طالبان کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے مارے جانے والے سابق اتحاد، شمالی اتحاد کے مشہور کمانڈ احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے مزاحمت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی پنج شیر طالبان کے حوالے نہیں کریں گے۔ پنجشیر کے شیر احمد شاہ مسعود افغانستان کے ایک سیاسی و عسکری رہنما تھے، جو 1979ء سے 1989ء کے درمیان سوویت قبضے کے خلاف مزاحمت میں اور بعد ازاں خانہ جنگی کے ایام میں بھی مرکزی حیثیت کے حامل تھے۔ ان پر 11 ستمبر 2001ء کو امریکا پر ہونے والے دہشت گرد حملےسے دو روز قبل ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔وادی پنجشیر تاریخی طور پر سکندر اعظم اور امیر تیمور کی فوجوں کی اہم گزرگاہ رہی ہے۔ وادی پنجشیر گوریلا جنگ کے لیے بہترین جگہ ہے وادی پنجشیر کی کل آبادی ڈیڑھ سے دو لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور پوری آبادی تاجک نژاد ہے۔ پنجشیر کے تمام رہائشی فارسی بولنے والے ہیں۔ پنجشیر وادی کو افغانستان کا سب سے محفوظ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔اب جبکہ طالبان نے ایک بار پھر افغانستان کے طول و عرض میں قبضہ جما لیا ہے، وادی پنجشیر افغانستان کے 34 صوبوں میں واحد صوبہ ہے جہاں ابھی تک طالبان کا تسلط قائم نہیں ہو سکا کابل سے قریب تین گھنٹے کی مسافت پر صوبہ پنجشیر طالبان کے خلاف مزاحمت کے لیے جانا جاتا ہے۔ سنہ 1996 سے 2001 تک طالبان کے دور میں بھی یہ صوبہ اُن کے کنٹرول میں نہیں رہا تھا۔ وہاں شمالی اتحاد (ناردرن الائنس) نے طالبان کا مقابلہ کیا تھا۔احمد شاہ مسعود کو افغانستان میں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔ صدر حامد کرزئی نے سنہ 2012 میں انھیں قومی ہیرو قرار دیا تھا اور ان کی وفات کا دن یعنی نو ستمبر افغانستان میں ’یوم شہدا‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔سابق افغان حکومت کے نائب صدر امراللہ صالح انھیں اپنا ہیرو اور رہنما مانتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ احمد شاہ مسعود کی وراثت سے غداری نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے کہا کہ ‘ہم نے سوویت یونین کا مقابلہ کیا تھا اور ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے’۔امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر کی غیر موجودگی میں وہ قانونی طور ملک کے نگران صدر ہیں۔ایک ایسے وقت پر جب امریکی افواج بالآخر افغانستان سے نکل رہی ہیں، شمالی اتحاد کے مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود کا بیٹا احمد مسعود افغانستان میں بہت سے لوگوں کی امیدوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے احمد مسعود کو’پنجشیر کا شیر‘ کہا جاتا ہے، ان کے والد احمد شاہ مسعودکو گیارہ ستمبر سے دو دن پہلے القاعدہ کے دو خودکش حملہ آوروں نے ایک حملے میں ہلاک کیا تھا.کہا جاتا ہے کہ یہ حملہ القاعدہ نے کروایا تھا جس میں تین حملہ آور صحافیوں کی حیثیت سے ان کے پاس آئے تھے جن کے کیمروں میں بم نصب تھا۔احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے قومی مزاحمتی فرنٹ (این آر ایف) کے نام سے ایک طالبان مخالف اتحاد قائم کیا ہے۔افغانستان کے مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے پنجشیر وادی افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 150 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہےوادیِ پنچشیر کو طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری گڑھ کہا جا رہا ہے۔ ہندوکش کی بلند و بالا اور سنگلاخ چوٹیوں میں گھری وادیِ پنجشیر نے گذشتہ چار عشروں کے دوران کئی مرتبہ بیرونی حملہ آوروں کے حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ سوویت یونین نے1979 میں افغانستان پر یلغارکی تو پنجشیر وادی اس وقت بھی مزاحمت کا مرکز تھی اور پنجشیر کے جنگجوؤں نے متعدد مرتبہ سوویت اور افغان فوجوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو ناکام بنایا۔ طالبان کے پہلے دورِ حکومت (1996-2001) میں اسی خطے سے طالبان کے خلاف بھرپور مزاحمت ہوئی اور پورے افغانستان پر قبضہ کر لینے اور اپنی حکومت قائم کرنے کے باوجود طالبان کبھی بھی پنجشیر وادی پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان نے احمد مسعود کو کابل کے شمال میں واقع وادی پنج شیر حوالہ کرنے کے لیے 4 گھنٹے کا وقت دیا تھا جہاں احمد مسعود کے علاوہ افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بھی موجود ہیں۔احمد مسعود نے کہا کہ میں اپنے زیر کنٹرول علاقے کسی صورت طالبان کے حوالے نہیں کروں گا۔مفاہمت کا عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور سیکیورٹی کی شرط پر طالبان کو اپنے والد کا قتل معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔یاد رہے کہ احمد شاہ مسعود کو 11 ستمبر 2001 سے محض چند روز قبل قتل کردیا گیا تھا اور اس وقت افغانستان میں طالبان کی حکومت تھی، جو طالبان مخالف شمالی اتحاد کے لیے بڑا نقصان تھا کیونکہ قومی اور عالمی سطح پر احمد شاہ مسعود کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی۔کابل میں طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد احمد مسعود نے مطالبہ کیا کہ طالبان کی شراکت سے ملک میں ایک نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر طالبان نے مذاکرات سے انکار کیا تو جنگ ناگزیر ہوگی۔قبل ازیں احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ‘میں آج وادی پنچ شیر سے لکھ رہا ہوں اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہوں’۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں مجاہدین جنگجوؤں کے ساتھ ہوں جو ایک مرتبہ پھر طالبان سے لڑنے کے لیے تیار ہیں’۔احمد مسعود نے اپنے جنگجوؤں کے لیے امریکا سے اسلحے کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں مزید اسحلہ، بارود اور دیگر سازوسامان کی ضرورت ہے’۔طالبان نے افغانستان کی وادی پنج شیر کے سوا دیگر تمام علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پنج شیر، طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری مرکز ہے جہاں مخالف جنگجو جمع ہوگئے ہیں۔کابل کے شمال میں ہندوکش کے بلند پہاڑوں کے بیچ میں واقع وادی پنج شیر ماضی میں طالبان کے خلاف مزاحمت کی علامت رہی ہے جب احمد شاہ مسعود نے سوویت یونین کے خلاف جنگ اور اس کے بعد 2001 میں قتل تک طالبان اور دیگر فورسز سے محفوظ رکھا۔دوسری جانب طالبان کے خلاف لڑنے والی فورسز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وادی پنج شیر کے قریب تین اضلاع پر طالبان سے قبضہ واپس حاصل کرلیا ہے۔طالبان کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کرنے والے وزیر دفاع جنرل بسمہ اللہ محمدی نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ پنج شیز کے شمال میں واقع صوبہ بغلان میں 3 اضلاع دیہہ صالح، بانو اور پل حصار پر قبضہ کرلیا ہے۔مقامی ٹیلی ویژن اسٹیشن طلوع نیوز نے مقامی پولیس کمانڈر کا حوالہ دیاتے ہوئے کہا تھا کہ بغلان میں واقع ضلع بانو مقامی فورسز کے کنٹرول میں ہے اور یہاں بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ اس پر طالبان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ اس میں کون سی قوتیں ملوث تھیں لیکن یہ واقعہ طالبان کی مخالفت کی جانب اشارہ کرتا ہے جنہوں نے برق رفتاری سے اقتدار پر قبضہ کرلیااور اس دوران انہوں نے ایک ہفتے میں افغانستان کے مرکزی شہروں کا کنٹرول بھی حاصل کیا تھا۔ افغانستان کی بگڑتی صورتحال سب متاثر ہوں گے۔ افغانستان ایک بار پھر خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان عوام حالات کے رحم وکرم پر ہیں اور مہذب دنیا ایک اور انسانی المیے کی منتظرہےافغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا،ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے، اس کو دہرانا نہیں چاہیے، امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہےکہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، داعش خراسان کو ڈرون کا نشانہ بنایا گیا، یہ آخری حملہ نہیں ہےپینٹاگون کے مطابق افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے جبکہ داعش کا ایک جنگجو زخمی بھی ہوا امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں ہمارا ہدف داعش جنگجو مارا گیا، ڈرون حملے میں کوئی شہری جاں بحق نہیں ہوا۔طالبان نے کہا کہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے، افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو فضائی حملہ کرنے سے پہلے ہمیں اطلاع دینی چاہیے تھی، اسلامی حکومت میں کسی کو حملے کرنے کی ہمت نہیں ہوگی، یہ حملہ داعش نے کیا تھا، انہوں نے ذمےداری بھی قبول کی، ڈرون حملہ افغان سرزمین پر حملہ ہے، کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں امریکی فوجیوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہنا ہے کہ مجاہدین کے پاس تجربہ ہے ہم داعش کا مقابلہ کرسکتے ہیںانہوں نے واضح کیا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈی نیشن نہیں، صرف دوحا معاہدہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا طالبان کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گے، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔وزیراعظم پاکستان کا طالبان کی مدد کا بیان حققیت پر مبنی ہےافغانستان کا تمام بحران امریکا کی وجہ سے ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اس کے اتحادی ہیں۔ افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 برسوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔افغانستان میں مستحکم اور مضبوط حکومت خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، مستقبل میں پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کا انحصار طالبان کے رویے پرہےدنیا کو طالبان کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد نگراں حکومت بنانے کا فیصلہ کیاہے طالبان شوریٰ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت میں تمام قبائلی رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔ملا عبدالغنی برادر بھی کابل میں موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ابتدائی طور پر 12 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔طالبان شوریٰ کے مطابق عدلیہ، داخلی سلامتی، امور خارجہ اور دفاع کے لیے تقرریاں کی جائیں گی۔طالبان شوریٰ کے مطابق دیگر طالبان کمانڈروں کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب افغانستان کے عالمی شہرت یافتہ طالبان مخالف جنگجو احمد شاہ مسعود مرحوم کے بیٹے نے افغان طالبان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 9 ستمبر2001 کو جب نائن الیون سے صرف 2 دن پہلے وادی پنجشیر میں احمد شاہ مسعود کو ایک خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تو اس وقت احمد مسعود کی عمر صرف 12 برس تھی۔ ابتدائی تعلیم ایران سے مکمل کرنے کے بعد وہ 2012 تک برطانوی ملٹری اسکول، رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں زیر تعلیم رہے جس کے بعد کنگز کالج لندن سے جنگی امور پر گریجویشن کیا جبکہ 2016 میں سٹی یونیورسٹی لندن سے انٹرنیشنل پولیٹکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ تب سے وہ احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سی ای او کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیںمغرب میں اعلی تعلیم حاصل کرکے افغانستان واپس لوٹنے والے احمد مسعود نے طالبان کیخلاف مزاحمت کے لیے امریکہ سے عسکری مدد اور اسلحہ مانگتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے پاس فورس موجود ہے جو انتہا پسندوں کے خلاف نبرد آزما ہو سکتی ہے۔سوویت یونین کے خلاف جنگ میںاہم کردار ادا۔کرنے والے شمالی اتحاد کے اہم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکا سے افغان طالبان کے خلاف عسکری مدد طلب کر لی ہے اور انہیں جواب کا انتظار ہے۔ احمد مسعود کے مطابق واشنگٹن حکومت ان کی ملیشیا کو اسلحہ بارود مہیا کرے تو وہ انتہا پسند طالبان کے خلاف سخت مزاحمت کر سکتے ہیں۔2019میںجس وقت امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے پانے کی خبریں آرہی تھیں ٹھیک اسی وقت احمد مسعود نے اے ایف پی کو ایک دھواں دار انٹرویو دے کر افغان سیاست میں اپنی آمد کا بگل بجا دیا۔ انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھا کہ ”وہ دعاگو ہیں کہ افغانستان میں دوبارہ کوئی خونریزی نہ ہو، اللہ نہ کرے اگر ایسا ہوا تو صرف وہ نہیں، لاکھوں افغان نوجوان ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھاکہ امریکا افغانستان سے نکلنے میں جلد بازی سے کام لے رہا ہے اور اس جلد بازی کی وجہ سے افغان قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر طالبان کو حد سے زیادہ رعایت دی جارہی ہے۔ انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھا کہ کہ مجوزہ امن معاہدے میں افغانوں کا کہیں وجود نہیں ہے، یہ صرف خطے کی طاقتوں کی رضامندی سے امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے۔ انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھا کہ ڈر ہے کہ اچانک امریکی افواج کے انخلاء سے افغان فورسز طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوسکتی ہیں جس کے بعد افغانستان ایک بار پھر خانہ جنگی سے دوچار ہوسکتا ہے۔احمد مسعود نے اس انٹرویو کے صرف ایک ہفتے بعد 5 ستمبر کو پنجشیر وادی میں اپنے والد احمد شاہ مسعود کے مزار پر ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے باقاعدہ سیاسی کیرئیر کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر سویت یونین اور بعد میں طالبان کے خلاف احمد شاہ مسعود کے شانہ بشانہ لڑنے والے سابق مجاہدین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے احمد مسعود کو کمانڈر احمد شاہ مسعود کا جانشین مقرر کرتے ہوئے ہر حال میں ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق نائب صدر یونس قانونی بھی موجود تھے جو نہ صرف سویت یونین بلکہ طالبان کے خلاف لڑائی میں بھی احمد شاہ مسعود کے انتہائی قریبی اتحادی رہے ہیں۔ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے افغانستان کی خودمختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔احمد مسعود نہ صرف شکل و صورت میں اپنے مرحوم والد کے ہوبہو نقش ہیں بلکہ اپنے ملک کے لیے لڑنے کا جوش و جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ غیر پختون افغان جو احمد شاہ مسعود کے بعد مرکزی قیادت سے محروم ہوگئے تھے، ان کے بیٹے کی صورت میں ایک اور ”پنجشیر کے شیر“ کو دیکھ رہے ہیں امریکی انخلاء کے بعد طالبان قیادت نے عوام کی رائے کو نمائندگی نہ دی اورعسکری راستہ اختیار کیا گیا تو احمد مسعود طالبان کے لیے اپنے والد احمد شاہ مسعود سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔افغان کا ایرانی فارسی میں مطلب شور مچانے والی قوم ہے یہ بات ہمیں خانہ فرھنگ ایران میں فارسی کلاسز کے دوران برصغیر پاک وہند کے نامور فارسی استاد محترم آقائی علی رضانقوی نے 1989 کےماہ دسمبر میں بتائی تو یہ ھمارے لیےبالکل انوکھی تھی مگراس کے بعد سےجب افغان مسئلہ ابھرتاہے مجھےاستاد محترم کی بات یاد آجاتی ہے

وادی مزاحمت”پنجشیرکاشیر” .احمد مسعود: والدکمانڈر احمد شاہ مسعود کی طرح طالبان سے لڑائی کیلئے تیار۔۔؟۔۔۔۔( کالم؛اندر کی بات:اصغر علی مبارک )

Posted on Updated on

وادی مزاحمت”پنجشیرکاشیر” .احمد مسعود: والدکمانڈراحمد شاہ مسعود کی طرح طالبان سے لڑائی کیلئے تیار۔۔؟۔۔۔۔( کالم؛اندر کی بات:اصغر علی مبارک )………………………..وادی مزاحمت افغانستان میں وادی پنچ شیر کو کہا جاتاہے وادی مزاحمت میں سابق افغان مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود افغان طالبان سے شراکت اقتدار میں مناسب شمولیت نہ ملنے پر مزاحمت کیلئے لڑائی لڑنےکیلئے تیار نظرآتاہےجس طرح ماضی میں احمد مسعود کے والد بھی کئی عشروں تک افغان جنگجوئوں کے ھمراہ سویت یونین کے خلاف برسرپیکار رہے۔ پنجشیر کے شیر احمد شاہ مسعود افغانستان کے ایک سیاسی و عسکری رہنما تھے، جو 1979ء سے 1989ء کے درمیان سوویت قبضے کے خلاف مزاحمت میں اور بعد ازاں خانہ جنگی کے ایام میں بھی مرکزی حیثیت کے حامل تھے۔ ان پر 11 ستمبر 2001ء کو امریکا پر ہونے والے دہشت گرد حملےسے دو روز قبل ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے۔وادی پنجشیر تاریخی طور پر سکندر اعظم اور امیر تیمور کی فوجوں کی اہم گزرگاہ رہی ہے۔ وادی پنجشیر گوریلا جنگ کے لیے بہترین جگہ ہے وادی پنجشیر کی کل آبادی ڈیڑھ سے دو لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور پوری آبادی تاجک نژاد ہے۔ پنجشیر کے تمام رہائشی فارسی بولنے والے ہیں۔ پنجشیر وادی کو افغانستان کا سب سے محفوظ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔اب جبکہ طالبان نے ایک بار پھر افغانستان کے طول و عرض میں قبضہ جما لیا ہے، وادی پنجشیر افغانستان کے 34 صوبوں میں واحد صوبہ ہے جہاں ابھی تک طالبان کا تسلط قائم نہیں ہو سکا کابل سے قریب تین گھنٹے کی مسافت پر صوبہ پنجشیر طالبان کے خلاف مزاحمت کے لیے جانا جاتا ہے۔ سنہ 1996 سے 2001 تک طالبان کے دور میں بھی یہ صوبہ اُن کے کنٹرول میں نہیں رہا تھا۔ وہاں شمالی اتحاد (ناردرن الائنس) نے طالبان کا مقابلہ کیا تھا۔احمد شاہ مسعود کو افغانستان میں ایک ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔ صدر حامد کرزئی نے سنہ 2012 میں انھیں قومی ہیرو قرار دیا تھا اور ان کی وفات کا دن یعنی نو ستمبر افغانستان میں ’یوم شہدا‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔سابق افغان حکومت کے نائب صدر امراللہ صالح انھیں اپنا ہیرو اور رہنما مانتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ وہ احمد شاہ مسعود کی وراثت سے غداری نہیں کریں گے۔ ’میں کسی بھی حالت میں طالبان دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکوں گا۔‘ امراللہ صالح جو افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، امراللہ صالح نےکہا کہ ’ہم ایک بار پھر طالبان کے خلاف مزاحمت کے لیے تیار ہیں۔امراللہ صالح کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر کی غیر موجودگی میں وہ قانونی طور ملک کے نگران صدر ہیں۔ایک ایسے وقت پر جب امریکی افواج بالآخر افغانستان سے نکل رہی ہیں، شمالی اتحاد کے مزاحمتی کمانڈر احمد شاہ مسعود کا بیٹا احمد مسعود افغانستان میں بہت سے لوگوں کی امیدوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے احمد مسعود کو’پنجشیر کا شیر‘ کہا جاتا ہے، ان کے والد احمد شاہ مسعودکو گیارہ ستمبر سے دو دن پہلے القاعدہ کے دو خودکش حملہ آوروں نے ایک حملے میں ہلاک کیا تھا.کہا جاتا ہے کہ یہ حملہ القاعدہ نے کروایا تھا جس میں تین حملہ آور صحافیوں کی حیثیت سے ان کے پاس آئے تھے جن کے کیمروں میں بم نصب تھا۔احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے قومی مزاحمتی فرنٹ (این آر ایف) کے نام سے ایک طالبان مخالف اتحاد قائم کیا ہے۔افغانستان کے مرحوم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا ہے بتیس سالہ احمد مسعود نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون لکھا جس میں کہا کہ افغان فوج کے ارکان اور اسپیشل فورسز یونٹ کے کچھ ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ احمد مسعود نے واشنگٹن پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ طالبان کے خلاف مزاحمت کے آخری گڑھ پنجشیر کا ہر صورت میں دفاع کریں گے۔ پنجشیر وادی افغانستان کے دارالحکومت کابل سے 150 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہےوادیِ پنچشیر کو طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری گڑھ کہا جا رہا ہے۔ ہندوکش کی بلند و بالا اور سنگلاخ چوٹیوں میں گھری وادیِ پنجشیر نے گذشتہ چار عشروں کے دوران کئی مرتبہ بیرونی حملہ آوروں کے حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ سوویت یونین نے1979 میں افغانستان پر یلغارکی تو پنجشیر وادی اس وقت بھی مزاحمت کا مرکز تھی اور پنجشیر کے جنگجوؤں نے متعدد مرتبہ سوویت اور افغان فوجوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کو ناکام بنایا۔ طالبان کے پہلے دورِ حکومت (1996-2001) میں اسی خطے سے طالبان کے خلاف بھرپور مزاحمت ہوئی اور پورے افغانستان پر قبضہ کر لینے اور اپنی حکومت قائم کرنے کے باوجود طالبان کبھی بھی پنجشیر وادی پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ افغانستان کی بگڑتی صورتحال سب متاثر ہوں گے۔ افغانستان ایک بار پھر خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان عوام حالات کے رحم وکرم پر ہیں اور مہذب دنیا ایک اور انسانی المیے کی منتظرہےافغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا،ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے، اس کو دہرانا نہیں چاہیے، امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہےکہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، داعش خراسان کو ڈرون کا نشانہ بنایا گیا، یہ آخری حملہ نہیں ہےپینٹاگون کے مطابق افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے جبکہ داعش کا ایک جنگجو زخمی بھی ہوا امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرون حملے میں ہمارا ہدف داعش جنگجو مارا گیا، ڈرون حملے میں کوئی شہری جاں بحق نہیں ہوا۔طالبان نے کہا کہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے، افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کو فضائی حملہ کرنے سے پہلے ہمیں اطلاع دینی چاہیے تھی، اسلامی حکومت میں کسی کو حملے کرنے کی ہمت نہیں ہوگی، یہ حملہ داعش نے کیا تھا، انہوں نے ذمےداری بھی قبول کی، ڈرون حملہ افغان سرزمین پر حملہ ہے، کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں امریکی فوجیوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہنا ہے کہ مجاہدین کے پاس تجربہ ہے ہم داعش کا مقابلہ کرسکتے ہیںانہوں نے واضح کیا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی کوآرڈی نیشن نہیں، صرف دوحا معاہدہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مدد کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان سب کو عام معافی دے چکے ہیں اور انسانی حقوق کی پاسداری کا یقین دلا چکےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا طالبان کے اعلان کے بعد اب یہ کہنے کا کیا مطلب ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر قائم رہیں گے یا نہیں، جب قائم نہیں رہیں گے تب کی تب دیکھیں گے، ابھی تو دنیا کو افغانستان میں امن کے لیے ان کی مدد کرنی چاہیے۔وزیراعظم پاکستان کا طالبان کی مدد کا بیان حققیت پر مبنی ہےافغانستان کا تمام بحران امریکا کی وجہ سے ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا اور اس کے اتحادی ہیں۔ افغانستان پر امریکی قبضے کے 20 برسوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی افغانستان کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔افغانستان میں مستحکم اور مضبوط حکومت خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، مستقبل میں پاکستان اورافغانستان کے تعلقات کا انحصار طالبان کے رویے پرہےدنیا کو طالبان کو کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔ طالبان نے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد نگراں حکومت بنانے کا فیصلہ کیاہے طالبان شوریٰ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت میں تمام قبائلی رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا۔ملا عبدالغنی برادر بھی کابل میں موجود ہیں جبکہ اس حوالے سے ابتدائی طور پر 12 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔طالبان شوریٰ کے مطابق عدلیہ، داخلی سلامتی، امور خارجہ اور دفاع کے لیے تقرریاں کی جائیں گی۔طالبان شوریٰ کے مطابق دیگر طالبان کمانڈروں کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب افغانستان کے عالمی شہرت یافتہ طالبان مخالف جنگجو احمد شاہ مسعود مرحوم کے بیٹے نے افغان طالبان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 9 ستمبر2001 کو جب نائن الیون سے صرف 2 دن پہلے وادی پنجشیر میں احمد شاہ مسعود کو ایک خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تو اس وقت احمد مسعود کی عمر صرف 12 برس تھی۔ ابتدائی تعلیم ایران سے مکمل کرنے کے بعد وہ 2012 تک برطانوی ملٹری اسکول، رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں زیر تعلیم رہے جس کے بعد کنگز کالج لندن سے جنگی امور پر گریجویشن کیا جبکہ 2016 میں سٹی یونیورسٹی لندن سے انٹرنیشنل پولیٹکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ تب سے وہ احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سی ای او کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیںمغرب میں اعلی تعلیم حاصل کرکے افغانستان واپس لوٹنے والے احمد مسعود نے طالبان کیخلاف مزاحمت کے لیے امریکہ سے عسکری مدد اور اسلحہ مانگتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انکے پاس فورس موجود ہے جو انتہا پسندوں کے خلاف نبرد آزما ہو سکتی ہے۔سوویت یونین کے خلاف جنگ میںاہم کردار ادا۔کرنے والے شمالی اتحاد کے اہم رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایک مضمون میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکا سے افغان طالبان کے خلاف عسکری مدد طلب کر لی ہے اور انہیں جواب کا انتظار ہے۔ احمد مسعود کے مطابق واشنگٹن حکومت ان کی ملیشیا کو اسلحہ بارود مہیا کرے تو وہ انتہا پسند طالبان کے خلاف سخت مزاحمت کر سکتے ہیں۔2019میںجس وقت امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ طے پانے کی خبریں آرہی تھیں ٹھیک اسی وقت احمد مسعود نے اے ایف پی کو ایک دھواں دار انٹرویو دے کر افغان سیاست میں اپنی آمد کا بگل بجا دیا۔ انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھا کہ ”وہ دعاگو ہیں کہ افغانستان میں دوبارہ کوئی خونریزی نہ ہو، اللہ نہ کرے اگر ایسا ہوا تو صرف وہ نہیں، لاکھوں افغان نوجوان ہتھیار اٹھانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھاکہ امریکا افغانستان سے نکلنے میں جلد بازی سے کام لے رہا ہے اور اس جلد بازی کی وجہ سے افغان قیادت کو اعتماد میں لیے بغیر طالبان کو حد سے زیادہ رعایت دی جارہی ہے۔ انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھا کہ کہ مجوزہ امن معاہدے میں افغانوں کا کہیں وجود نہیں ہے، یہ صرف خطے کی طاقتوں کی رضامندی سے امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے۔ انٹرویو میں احمد مسعود کا کہناتھا کہ ڈر ہے کہ اچانک امریکی افواج کے انخلاء سے افغان فورسز طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوسکتی ہیں جس کے بعد افغانستان ایک بار پھر خانہ جنگی سے دوچار ہوسکتا ہے۔احمد مسعود نے اس انٹرویو کے صرف ایک ہفتے بعد 5 ستمبر کو پنجشیر وادی میں اپنے والد احمد شاہ مسعود کے مزار پر ہزاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے باقاعدہ سیاسی کیرئیر کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر سویت یونین اور بعد میں طالبان کے خلاف احمد شاہ مسعود کے شانہ بشانہ لڑنے والے سابق مجاہدین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے احمد مسعود کو کمانڈر احمد شاہ مسعود کا جانشین مقرر کرتے ہوئے ہر حال میں ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق نائب صدر یونس قانونی بھی موجود تھے جو نہ صرف سویت یونین بلکہ طالبان کے خلاف لڑائی میں بھی احمد شاہ مسعود کے انتہائی قریبی اتحادی رہے ہیں۔ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے افغانستان کی خودمختاری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔احمد مسعود نہ صرف شکل و صورت میں اپنے مرحوم والد کے ہوبہو نقش ہیں بلکہ اپنے ملک کے لیے لڑنے کا جوش و جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ غیر پختون افغان جو احمد شاہ مسعود کے بعد مرکزی قیادت سے محروم ہوگئے تھے، ان کے بیٹے کی صورت میں ایک اور ”پنجشیر کے شیر“ کو دیکھ رہے ہیں امریکی انخلاء کے بعد طالبان قیادت نے عوام کی رائے کو نمائندگی نہ دی اورعسکری راستہ اختیار کیا گیا تو احمد مسعود طالبان کے لیے اپنے والد احمد شاہ مسعود سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔افغان کا ایرانی فارسی میں مطلب شور مچانے والی قوم ہے یہ بات ہمیں خانہ فرھنگ ایران میں فارسی کلاسز کے دوران برصغیر پاک وہند کے نامور فارسی استاد محترم آقائی علی رضانقوی نے 1989 کےماہ دسمبر میں بتائی تو یہ ھمارے لیےبالکل انوکھی تھی مگراس کے بعد سےجب افغان مسئلہ ابھرتاہے مجھےاستاد محترم کی بات یاد آجاتی ہے

Posted on

Media has to play positive role for sports promotion and development in the country; Chairman Senate Mohammad Sadiq Sanjrani

By;Asghar Ali Mubarak

ISLAMABAD: Chairman Senate Mohammad Sadiq Sanjrani said that the role of sports federations is very important in uplifting the whole system, “Media has to play a positive role for sports promotion and development in the country.” He expressed these views on Wednesday during meeting with Rawalpindi-Islamabad Sports Journalists Association (RISJA) delegation at Parliament House Islamabad.

The delegation was led by chairman RISJA Abdul Mohi Shah and President Ayaz Akbar Yousafzai while Deputy Chairman Senate Mirza Muhammad Afridi ,Afzal Javed, Mohsin EIjaz, Nasir Naqvi and others  were also present in the meeting The   Chairman Senate Mohammad Sadiq Sanjrani has said that government is keen to promote sports, calling on all the stakeholders to play their active role for the betterment and development of Olympic sports in the country.

.  The Chairman Senate discussed different issues confronting development of Sports in Pakistan. “There is need to develop sports infrastructure all around the country. Being a keen follower of the game of soccer, I would like to see football grounds in every corner of the country. We also need such facilities for other sports as well.”

Chairman Senate remarked that there is no shortage of sports talent in the country. “These talented youngsters need support from all stakeholders. Talented players are important asset of the country. Provinces should also play their positive role by providing sporting opportunities to youth.

میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ; چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ سے ملاقات میں گفتگو

Posted on

میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا ; چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ( اصغر علی مبارک سے) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میڈیا کو کھیلوں کے حوالے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا,کھیلوں کی بہتری اور ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بننے چاہئیے،با صلاحیت کھلاڑی ہمارا اہم اثاثہ ہے جبکہ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبوں کو اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین رسجا عبدالمحی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا ، رسجاوفد میں صدر رسجا ایاز اکبریوسفزئی، افضل جاوید،محسن اعجاز،ناصر نقوی اور دیگر شامل تھے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی موجود تھے ملاقات میں ملک میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ کھیلوں کے حوالے سے سپورٹس فیڈریشنز کا سسٹم میں کردار اہم ہوتا ہے، ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، با صلاحیت کھلاڑی ہمارا اہم اثاثہ ہے۔ کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے صوبوں کو اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انٹرنیشنل معیار کے فٹبال اسٹیڈیمز بننے چاہئیے، ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہئیے۔ ملاقات میں رسجا کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی

فلسفہ شہادت امام حسینؑ سمجھناوقت کااھم تقاضہ …………( کالم نگار : اصغرعلی مبارک؛……. اندر کی بات )

Posted on

فلسفہ شہادت امام حسینؑ سمجھناوقت کا تقاضہ …………( کالم نگار : اصغرعلی مبارک؛……. اندر کی بات ) …………امام حسین علیہ السلام اباعبد اللہ و سید الشہداء کے نام سے مشہورہیں جو واقعہ کربلا حق وباطل میں روز عاشورا کے شہید ہوئے۔ امام حسینؑ. امام علیؑ و فاطمہ زہراؑ کے دوسرے بیٹے اور پیغمبر اکرم ؐ کے نواسے ہیں۔ امام حسینؑ اپنے بھائی امام حسنؑ مجتبی کے بعد دس سال منصب امامت پر فائز رہے۔ امیرمعاویہ کی وفات کے بعد امام حسینؑ نے یزید کی بیعت کو شریعت کے خلاف قرار دیا بیعت نہ کرنے اور قتل کی دھمکی ملنے پر 28 رجب 60ھ کو مدینہ سے مکہ گئے۔ مکہ میں چار مہینے رہے اور اس دوران کوفہ والوں کی طرف سے لکھے گئے خطوط کی وجہ سے مسلم بن عقیل کو ان کی طرف بھیجا۔ مسلم بن عقیل کی طرف سے کوفہ والوں کی تائید کے بعد 8 ذی‌ الحجہ کو کوفہ والوں کی بے وفائی اور مسلم کی شہادت کی خبر سننے سے پہلے کوفہ کی جانب روانہ ہوئے۔ جب کوفہ کے گورنر ابن زیاد کو امام حسینؑ کے سفر کی خبر ملی تو ایک فوج ان کی جانب بھیجی اور حر بن یزید کے سپاہیوں نے جب آپ کے راستے کو روکا تو مجبور ہو کر کربلا کی جانب نکلے۔ عاشورا کے دن امام حسین اور عمر بن سعد کی فوج کے درمیان جنگ ہوئی جس میں امام حسینؑ اور آپ کے اصحاب و انصار میں سے 72 آدمی شہید ہوئے اور شہادت کے بعد امام سجادؑ جو اس وقت بیمار تھے، سمیت خواتین اور بچوں کو اسیر کرکے کوفہ اور شام لے گئے۔ امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کے جنازے 11 یا 13 محرم کو بنی‌ اسد نے کربلا میں دفن کئے۔ شاعرِ مشرق علاّمہ اقبال نےکیا خوب کہا ہے :غریب و سادہ و رنگیں ہے داستانِ حرم”نہایت اس کی حُسینؓ، ابتدا ہے اسمٰعیل”واقعہ کربلا میں حسین بن علیؑ اور ان کے اصحاب و انصار کی شہادت ہوئی؛ یہ واقعہ یزید کی بیعت نہ کرنے کی وجہ سے رونما ہوا۔ امام حسین، کوفہ والوں کی وعوت پر اپنے گھر والے اور اصحاب کے ساتھ کوفہ کی جانب سفر پر نکلے تھے، ذو حسم نامی جگہ پر حر بن یزید ریاحی کے لشکر نے راستہ کوفہ سے کربلا کی جانب تبدیل کرنے پر مجبورکیا.2 محرم‌ کوامام حسین علیہ السلام کربلا پہنچے اور اس سے اگلے دن عمر بن سعد کی سربراہی میں کوفہ سے چار ہزار کا لشکر کربلا پہنچا. اس عرصے میں امام حسینؑ اور عمر سعد کے درمیان کچھ بات بھی ہوئی لیکن ابن زیاد بیعت یزید یا جنگ کے علاوہ کسی اور بات کے لئے تیار نہیں ہوا,9 محرم کے عصر کو عمر سعد کا لشکر جنگ کے لئے تیار ہوا لیکن امام حسین علیہ السلام نے اپنے اللہ تعالی سے مناجات کے لیے اس رات کی مہلت مانگی۔ عاشورا کی رات امامؑ نے اپنے اصحاب سے گفتگو کی اور ان سے بیعت اٹھا لی اور جانے کی اجازت دی؛ لیکن انہوں نے وفاداری اور حمایت کرنے کی تاکید کی۔روز عاشورا صبح کو جنگ شروع ہوئی اور ظہر تک امام حسینؑ کے بہت سارے اصحاب شہید ہوگئے۔ جنگ کے دوران عمر سعد کی فوج کے کمانڈروں میں سے حر بن یزید ریاحی فوج کی کمانڈری چھوڑ کر امام حسینؑ سے ملحق ہوئے۔امام کے اصحاب شہید ہونے کے بعد آپ کے رشتہ دار میدان میں گئے اور ان میں سب سے پہلے جانے والے علی اکبر اور پھر وہ سب ایک ایک کرکے شہید ہوئے اور پھر امام حسینؑ خود میدان میں گئے اور دس محرم کی عصر کو حسین بن علیؑ بھی شہید ہوئے,عمر سعد نے ابن زیاد کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے امام حسینؑ کے بدن پر گھوڑے دوڑانے کا حکم دیا اور آپ کے بدن کی ہڈیاں ریزہ ریزہ کی گئیں۔ بیمار امام سجادؑ، خواتین اور بچے اسیر کرکے پہلے کوفہ پھر وہاں سے شام لے جائے گئے۔امام حسینؑ اور ان کے تقریبا 72 اصحاب کے لاشوں کو بنی اسد کے ایک گروہ نےامام سجادؑ کی ہمراہی میں شہادت پانے والی جگہ میں دفن کیا. روز عاشورا جنگ میں امام حسینؑ، ان کے بھائی عباس بن علی اور شیرخوار علی اصغر سمیت بنی ہاشم کے 17 افراد اور 50 سے زیادہ اصحاب شہید ہوئے۔ عمر بن سعد کے لشکر نے اپنے گھوڑوں کے سموں تلے شہیدوں کے اجساد کو پامال کیا۔ روز عاشور عصر کے وقت سپاه یزید نے امام حسینؑ کے خیموں پر حملہ کر کے انہیں نذر آتش کیا۔ اس رات کو شام غریباں کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ امام سجادؑ نے بیماری کی وجہ سے جنگ میں حصہ نہیں لیا لہذا آپؑ اس جنگ میں زندہ بچ گئے اور حضرت زینبؑ، اہل بیت کی خواتین اور بچوں کے ساتھ دشمن کے ہاتھوں اسیر ہوئے۔ عمر بن سعد کے سپاہیوں نے شہدا کے سروں کو نیزوں پر بلند کیا اور اسیروں کو عبید اللہ بن زیاد کے دربار میں پیش کیا اور وہاں سے انہیں یزید کے پاس شام بھیجا گیا۔واقعہ کربلا مسلمانوں کے نزدیک تاریخ اسلام کا دلخراش ترین اور سیاہ ترین واقعہ ہےواقعہ کربلا حق وباطل کا سب سے بڑا معرکہ ہے جو تاقیامت زندہ وجاوید رہے گا فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کیلئےصبرواستقامت‘ راست بازی‘ ایثار‘ محبت دین اور نظام الٰہی کیلئے سب کچھ اللہ کے راستے میں قربان کر دینے کانام ہے۔وقت کا تقاضہ ہے کہ شہادت حسین کے پیغام کو سمجھیں

واقعہ کربلا حق وباطل کا بڑا معرکہ ( اصغرعلی مبارک؛….کالم…. اندر کی بات

Posted on

واقعہ کربلا حق وباطل کا بڑا معرکہ ( اصغرعلی مبارک؛….کالم…. اندر کی بات ) .. واقعہ کربلا حق وباطل کا سب سے بڑا معرکہ ہے جو تاقیامت زندہ وجاوید رہے گا فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام عالم اسلام کیلئےصبرواستقامت‘ راست بازی‘ ایثار‘ محبت دین اور نظام الٰہی کیلئے سب کچھ اللہ کے راستے میں قربان کر دینے کانام ہے۔اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرمایااور جو لوگ اﷲ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں انہیں مردہ نہ کہو ،بلکہ وہ زندہ ہیں ،لیکن تمہیں(ان کی زندگی کا) شعور نہیں (بقرہ:154) دوسرے مقام پر فرمایا اور جو لوگ اﷲ کی راہ میں قتل کئے گئے انہیں مردہ نہ سمجھو ،بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جا تا ہے (ال عمران:170)اگر فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے آئینے میں دور حاضر حالات و نظام یائے ملک و سلطنت کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں سماجی سیاسی ۔مذہبی و دینی رہنما تو بڑی تعداد میں ملتے ہیں لیکن کردار کا غازی کوئی نظر نہیں آتا . افسوس کہ اصلاح کا فرض ادا ہوتا نظر نہیں آرہا. حقیقت یہ ہے کہ آج ہم گفتار کے غازی تو بن گئے لیکن کردار کے غازی نہ بن سکے اور امام حسین علیہ السلام کے راستے میں کردار کی بلندی کے ساتھ سب کچھ قربان بھی کرنا پڑتا ہے؟ مگر آج جبکہ ہمیں اپنی جان پیاری ہے‘ آسائش پیاری ہے‘ مفاد پیارے ہیں ایسے میں کون ہے جو فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کو مشعل راہ بنائے‘ اذیت و مصیبت سہے‘ مسافر کہلائے‘ اپنے ہی ہاتھوں سے یکے بعد دیگرے اپنے پیاروں کے لاشے اٹھائے‘ سجدے میں اپنا سر کٹوائے اور نیزے پر کلمہ حق بلند فرمائے؟ آج بھی عالم اسلام میں ہرسو معرکہ کربلا نظر آرہا ہے.مسلمان نے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کوفہ کی مثال پر منافقت و دھوکہ بازی کرنا نہیں چھوڑی؟آج کے حالات میں مسلمانوں کے پاس مال و اسباب کی فراوانی ہے‘ جاہ و حشمت بھی موجود ہے لیکن یہود و نصاریٰ کا نظام ہمارے ہی اسلامی ملکوں میں نظام سلطنت کے طور پر گڈ مڈ ہونے لگا ہے۔ ہماری ہی اسلامی دنیا نظام مصطفیٰ کو اصل ہئیت کے ساتھ رائج کرنے سے معذور ہے‘فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کی روح یہ ہے کہ اس عزم یقین کے ساتھ کہ امام حسین علیہ السلام کا علم حق تھام لیں کہ جب ہمارے نبی کی اولاد کو کرب و اذیت اور مصیبتیں جھیلنا پڑیں ہیں تو اصلاح نظام کے راستے میں ہمیں بھی مصیبتیں آئیں تو ہم گھبرائیں گے نہیں۔فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام ہمیں بتا رہا ہے کہ کامیابی و فتح عیش و آرام میں نہیں‘ کھل کھل کر ہنسنے اور آسائش میں نہیں اور یوں دنیا کو جیت لینے میں نہیں بلکہ کامیاب تو وہ لوگ ہیں جو ہر آزمائش میں وسائل کے باوجود خود کو پاک رکھتے ہیں‘ ظلم و جبر کے معاملات پیش آجائیں تو صبرواستقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں‘ دھوکہ باز و منافق دنیا کٹ بھی جائے تو اپنا تعلق اپنے رب سے ہی رکھتے ہیں۔ وہ لوگ خوش قسمت ہیں کہ جو بندوں کی غلامی سے نکال کر خود کو اپنے رب کی غلامی میں دے دیتے ہیں‘ اذیتیں اور تکلیفیں جنہیں اس دنیا میں ملتی ہیں وہ نہ گھبرائیں کہ دنیا کی تکلیف کے بدلے میں آخرت کی راحت منافع بخش سودا ہے۔ﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کو مختلف طریقوں سے آزماتا ہے ،کبھی بھوک افلاس سے تو کبھی اولاد کی کمی وزیادتی سے، کبھی بے شمار زرق عطاء کرکے۔ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اور ہم ضرور تمہیں آزمائیں گے (کبھی )خوف اور (کبھی)بھوک اور (کبھی) جان ومال اور ثمرات (دنیاوی نعمتوں اور اولاد) کی کمی کے ذریعے ۔اور (ایسے حالات) میں صبر کرنے والوں کو (جنت) کی بشارت دیجئے۔( بقرہ: 155)
شہادت ایک ایسا مقام ہے جس کو اﷲ تعالیٰ بہت پسند فرماتے ہیں وہ مقام اﷲ کے عشق میں فنا ہو کر صرف اسی کو راضی کرنے کیلئے اپنی جان کی بازی تک لگا کر مقام شہادت حاصل کرنا ہے ۔ارشاد ہوتا ہے کہ اﷲ کو دو قطرے بہت پسند ہیں ایک اﷲ کے خوف سے آنکھ سے نکلنے والا آنسو کا قطرہ اور دوسرا خون کا وہ قطرہ جو اﷲ کی رضا میں زمین پر گرتا ہے ،شہید کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے پہلے اسے اعلیٰ عطاء کرکے اس کا نظارہ کروا دیا جاتا ہے۔گویامقام شہادت ایک عظیم مرتبے کا نام ہے جو ہمارے شعور سے بالاتر ہے اس مقام کو اﷲ اور شہید ہی بہتر جانتے ہیں ۔مقام شہادت کی خواہش ہمارے پیارے آقا ومولا حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ ﷺ نے بھی فرمائی، آپ ﷺ نے فرمایا میری آرزو ہے کہ میں اﷲ کی راہ میں شہید کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں ،پھر شہید کیا جاؤں،پھر زندہ کیا جاؤں۔پھر شہید کیا جاؤں۔ (صحیح بخاری ،صحیح مسلم)عظیم قربانی کے بارے میں اﷲ کے پیغمبر ﷺ کو اﷲ تعالیٰ نے پہلے ہی آگاہ فرما دیا تھا روایات میں آتا ہے کہ حضرت بی بی ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ پیغمبر اسلامﷺ ؓ امام حسین علیہ السلام کو اپنے سینہ اقدس پر لٹا کر پیار فرما رہے تھے اور اس کے ساتھ روبھی رہے تھے وہ فرماتی ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا یارسول اﷲ ﷺ رونے کا سبب کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا اے ام سلمہ ! ابھی جبرائیل وحی لیکر آئے تھے اور ساتھ یہ مٹی بھی لائے تھے اور کہا کہ آپ ﷺ کا یہ نواسہ تین دن بھوکا پیاسا میدان کربلا میں شہید کردیا جائے گا ام سلمہ ؓ یہ مٹی اسی جگہ کی ہے اسے حفاظت سے رکھنا اور جس دن یہ مٹی سرخ ہوجائے تو سمجھ لینا میرا نواسہ شہید ہوگیا ہے ام سلمہ ؓ نے ایک شیشی میں وہ مٹی ڈال دی ان کا روزانہ کامعمول تھا کہ اس شیشی پر نگاہ کرتیں عاشورہ محرم الحرام کے دن قریب عصر ام سلمہ ؓ نے پیغمبر اسلام ﷺ کو خواب میں دیکھا بہت پریشان ہیں سراقدس پرعمامہ مبارک نہیں ہے اور خاک آلود ہیں عرض کیا یارسول اﷲ ﷺ آپ ﷺ کی یہ کیفیت کیا ہے ؟ فرمایا تمہیں معلوم نہیں میرا نواسہحسین علیہ السلام کربلامیں شہید ہوگیا ہے ،ام سلمہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں گھبرا کر بیدار ہوئی اب جو شیشی پر نگاہ پڑھی تو دیکھا وہ خون آلود ہوچکی تھی۔اسی لئے تو اﷲ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ حسین علیہ السلام مجھ سے ہیں اور میں حسین علیہ السلام سے ہوں” ، “یعنی حسین علیہ السلام میرے جگر کا ٹکڑا ہے ۔میرے نسب کا امین ہے اور میری برکات اور کمالات کا ظہور انہی سے ہوگا آج عالم اسلام دیگر اقوام کے مقابلے میں ہر شعبہ ہائے زندگی میں پستی و زوال کا شکار ہے۔ خطہ زمین پر 60 کے قریب اسلامی ممالک ہیں جن میں تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمان آباد ہیں۔ کم و بیش سب کی حالت خستہ و ناگفتہ بہ ہے۔ مجبوریوں، محرومیوں، مایوسیوں اور ناکامیوں نے یہاں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، غربت، جہالت، پس ماندگی، افلاس، مسلکی و فقہی اختلافات، مذہبی منافرت، انتہا پسندی و فرقہ واریت اور دہشت گردی مسلمان ملکوں کی پہچان بن چکی ہے۔ اسلام تو امن و آشتی کا دین ہے یہ صبر، تحمل، برداشت، میانہ روی، اعتدال پسندی، رواداری اور اقلیتوں کے احترام کی تعلیم دیتا ہے عالم اسلام کو آج مشکل اور سنگین چیلنجوں اور کڑی آزمائشوں کا سامنا ہے۔ بالخصوص دہشت گردی کے حوالے سے دین اسلام رسوائیوں کی دلدل میں اترتا جا رہا ہے۔ یہ سب ہمارے اکابرین قوم اور رہبران دین ملت کی مصلحت کوشی، مفاد پرستی، اقربا پروری، تفرقہ بازی، منتقمانہ مزاجی اور غلامانہ ذہنیت کا نتیجہ ہے اور اس زبوں حالی کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے رو گردانی، سرکار مدینہؐ کے اسوہ حسنہ سے بے اعتنائی اور نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین کے لہو سے رقم ہونے والے پیغام کربلا کو بھلا دینا ہے۔ سوال یہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ہر سال امام عالی مقام اور ان کے رفقا کی شہادت کو جس درد مندی و دل سوزی کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور ان کے غم میں آہ و فغاں کرتے ہیں کیا روز مرہ کی عملی زندگی میں بھی اسی چاہت، محبت، عقیدت اور اخلاص نیت کے ساتھ اسوہ شبیری پر عمل بھی کرتے ہیں؟ کیا وقت کے یزیدیوں کے خلاف آج عالم اسلام کے حکمراں امام عالی مقام کی طرح صف آرا نظر آتے ہیں؟ کیا رہبران دین ملت نے کربلا کے حقیقی پیغام کو سمجھا اور کوئی سبق حاصل کیا؟ افسوس کہ ان سوالوں کا جواب نفی میں ہے۔وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ کربلا میں شہادت حسین کے پیغام کو سمجھیں اور اس سے سبق حاصل کریں۔

نوجوان کرکٹ کمنٹیٹر .جاوید خان ; اردو انگریزی اور پشتو زبان میں کمنٹری کرنے والے واحد پاکستانی کمنٹیٹر …

Posted on Updated on

کرکٹ کمنٹیٹر .جاوید خان ; اردو انگریزی اور پشتو زبان میں کمنٹری کرنے والے واحد پاکستانی کمنٹیٹر ………………………. اسلام آباد ( اصغر علی مبارک سے ) کرکٹ کی بات ہو تو کمنٹری کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کرکٹ ایک دل چسپ کھیل ہے لیکن یہ کمنٹری کے بغیر ادھورا ہے اسلام آباد میں انٹرمیڈیا کرکٹ مقابلوں کی کمنٹری براہ راست سننے کا اتفاق ہوا اور میرے ذہن میں ماضی یادیں تازہ ہو گئیں .. کھیل کی لمحہ با لمحہ تصویر کشی کرنے والے نوجوان کرکٹ کمنٹیٹر .جاوید خان ; اردو انگریزی اور پشتو زبان میں کمنٹری کرنے والے واحد پاکستانی کمنٹیٹر ہے شاندار الفاظ کے استعمال کی وجہ سے جداگانہ حیثیت رکھنے والے کمنٹیٹر جاوید خان نےپاکستان اپنی پہچان بنائی ہے، بہترین یادداشت کی بدولت کرکٹ اور کرکٹرز کے حوالے سے معلومات کا خزانہ کمنٹیٹر .جاوید خان کےپاس ہونے کی وجہ سے کسی کیلئے ان کے رواں تبصرے کو نظر انداز کرنا آسان نہیں کیا زمانہ تھا جناب ‘ جب اردو کرکٹ کمنٹری بھی سننے کے قابل ہوتی۔ منیر حسین، حسن جلیل اور محمد ادریس‘ ریڈیو پر کھیل کے اتار چڑھاؤ کو اس قدر سنسنی خیز انداز میں بیان کرتے کہ دل کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونے لگتیں۔کرکٹ کا بخار جب عروج پر ہوتا تھا تو ریڈیو کے ساتھ ساتھ چھوٹا بڑا ٹرانزسٹر‘ کانوں پر لگائے راہ گیر گزر رہے ہوتے تو کرکٹ کے شیدائی انہیں روک کر بس یہی ضرور دریافت کرتے ’سکور کیا ہوا؟‘ اور وہ موصوف سکور بتانے کے بعد آندھی طوفان کی طرح اپنی راہ اس لیے بھی پکڑ لیتے کہ کہیں مزید سوالوں کی بوچھاڑ نہ ہوجائے کہ کون آؤٹ ہوا‘ کتنے رنز چاہیے‘ فلاں نے کیا سکور کیا اور اگر کوئی دل جلا ہوتا تو سکورسننے کے بعد کھلاڑیوں کے رشتے داروں کو یاد کرکے دل کی بھڑاس نکال لیتا۔

بہترین اردو کمنٹری صرف ریڈیو پر ہی نہیں ٹی وی سے بھی نشر ہوتی اور عام طور پر ہر پانچ اوورز کے بعد اردو یا انگریزی کمنٹری کا دور چلتا۔ انگریزی کے لیے بھلا کون بھول سکتا ہے جمشید مارکر‘ عمر قریشی، افتخار احمد، چشتی مجاہد، ریحان نواز اور سلیم الطاف کوکھیل کے دلچسپ لمحات میں کمنٹری کا اپنا رنگ سننے کو ملتا۔ مرحوم منیر حسین کی کمنٹری کی خاص بات یہ رہتی کہ وہ ٹھہر ٹھہر کر ایک ایک جملے کو بڑے دلچسپ انداز میں بیان کرتے، مثلاً قاسم عمر کے بلے سے نکلے ہوئے شاٹ پر ان کا یہ تبصرہ کہ اگر قاسم عمر ریت میں بھی یہ شاٹ مارتے تو چوکا ہی ہوتا‘ آج تک ذہن سے چپکا ہوا ہے اور پھر جناب حسن جلیل کی کمنٹری کا کیا کہنا۔ موسم کا حال، تماشائیوں کے سٹینڈ میں کیا ہورہا ہے، کہاں سکور بورڈ ہے، کس ٹیم کے تماشائی زیادہ ہیں اور بالر جب گیند کرانے کے بھاگنا شروع کرتا تو ایسا ماحول بنادیتے کہ لگتا یہ سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہی ہو رہا ہے۔جبکہ محمد ادریس تو مزے لے لے بلکہ چسکیاں لیتے ہوئے کھیل کا رواں تبصرہ سناتے۔ ہر ایک گیند کا نقشہ ایسا کھینچا جاتا کہ راہ چلتے بھی رک کر اس سحر میں کھو سا جاتا۔ کون سی فیلڈنگ پوزیشن کیا ہوتی ہے‘ اس کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جاتا۔ سلی مڈآن، گلی اورڈیپ اسکوائر لیگ غرض ہر فیلڈ کے بارے میں اسی ریڈیو اردو کمنٹری کی وجہ سے ہم بہت کم عمری میں واقف ہوگئے تھے۔راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا کے زیر اہتمام آزادی کپ کے دوران کمنٹری سے سماں بندھ دینے والے جاوید خان میں یہ خاصیت ہے کہ وہ اردو انگریزی اور پشتو زبان میں کرکٹ کمنٹری کرنے والے واحد کمنٹیٹر ہیں ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 پریزینٹر. آر جے. کمنٹیٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کمنٹری کی بدولت پاکستان میں کرکٹ کو فروغ حاصل ہوا جاوید خان بلاشبہ اس دور کے ایسے نوجوان کرکٹ کمنٹیٹر ہیں جنہیں اگر مواقع ملے تو بھارتی بالا دستی کو توڑ سکتے ہیں جو ایشیا میں کرکٹ کمنٹری میں نمبر ون ہونے کا دعویدار ہےجاوید خان ایسے کمنٹیٹر ہیں جن میں ماضی لیجنڈ کمنٹیٹر کی جھلک نظر آتی ہے ایک خصوصی گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ میں کسی کو کاپی نہیں کرتا کرکٹ کی معلومات اور کھلاڑیوں کے ریکارڈ سے ہمیشہ دلچسپی رہی اس لیے یہ انداز جداگانہ ہے جاوید خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایمپائرنگ اور دیگر کورسز میں نمایاں حیثیت سے کامیابی حاصل کرکے خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ بطور کرکٹ ایکسپرٹ اور سپورٹس کالم نگار کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ کرکٹ میرے خون میں رچی بسی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ کرکٹ کی خدمت کرتا رہوں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سے متعدد کھلاڑیوں کے انٹرویو کیے جن میں اکثریت غیر ملکی کھلاڑیوں کی رہی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے نیا ٹیلنٹ تیزی سے سامنے آنے گا جاوید خان نے کہا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اس کھیل میں نکھار پیدا ہو جاتا ہے اور یہ فن ایک کرکٹ کمنٹری کرنے والے سے زیادہ کوئی نہیں جانتا وہ کھیل کے دوران کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج دیکھ بتا دیتا ہے کہ کھلاڑی کا آئندہ حکمت عملی کیا ہےجاوید خان نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان ہمارے لیے اکیڈمی ہے خوش قسمتی سے مجھے ایف ایم ون او ون کے انتہائی قابل احترام عبدالوحید شیخ صاحب۔میڈیم صدف رانی ۔سر عقیل ملک کی زیر نگرانی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ایف ایم ریڈیو 101 پر کرکٹ لیجنڈ کمنٹیٹر حسن جلیل اور دلچسپ انداز میں کمنٹری کرنے والے احتشام الحق ۔اے آر زیدی ۔پرویز اصغر میاں اور دیگر کے ساتھ کرکٹ کے کھیل پر تبصرہ کرنے کا موقع ملا انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کورسز میں پہلی بار ماضی نامور ٹیسٹ ایمپائر شاہ صاحب نے متعارف کرایا2004 سیف گیمز میں پاکستان بمقابلہ بھارت والی بال میچ کی برائے کمنٹری کی جاوید خان نے کہا کہ اگر میں کمنٹیٹر نہ ہوتا تو انٹرنیشنل کرکٹر ہوتا الحمدللہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا ریزووکٹ کیپر تھا 1996 سے 1999 تک ہاکس ٹیم ۔الیون سٹار میں خدمات انجام دیں. قارئین کرام کو یاد ہو گا کہ1987-88میں جب عمران خان کی قیادت میں ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تو اُ ن دنوں آج کی طرح ویسٹ انڈیز سے میچز دکھانے کا رواج تو تھا نہیں۔ اسی لیے کھیل کی تازہ بہ تازہ صورتحال جاننے کے اکلوتا سہارہ ریڈیو ہی تھا۔ منیر حسین سمیت دیگر کمنٹیٹر زکھیل کی صورت حال پر رواں تبصرہ پیش کرتے اور کم و بیش رات کے دو ڈھائی بجے میچ ختم ہوتا جب تک کرکٹ دیوانے‘ سر سے سر جوڑے بیٹھ کر کمنٹری سے مستفید ہوتے رہتے۔ٹیسٹ میچوں میں کھانے یا چائے کا وقفہ ہوتا تو اُس زمانے میں ریڈیو کے پروڈیوسرز سید محمد نقی، عظیم سرور اور پھر بعد میں اسلم بلوچ، سامعین کو ریڈیو سیٹ سے جوڑے رکھنے کے لیے کرکٹ کے دلچسپ واقعات اور ریکارڈز پر کوئی نہ کوئی مختصر نوعیت کاپروگرام نشر کرتے۔صرف کرکٹ کمنٹری ہی نہیں جناب ہاکی کے مقابلوں میں ایس ایم نقی اور ذاکر حسین سید کی اردو کمنٹری دلوں کے تار چھیڑ دیتی۔سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کی آمد ہوئی تو اردو کمنٹری کا وجود دھیرے دھیرے غائب ہونے لگا‘ جن ممالک سے میچز نشر نہیں ہوسکتے تھے اب وہاں سے بصری صلاحیتوں کی بنا پر یہ مشکل بھی آسان ہوگئی۔نشریاتی حقوق اور سازو سامان ’گوروں‘ کے پاس آتے گئے جبھی کمنٹری ٹیموں میں بھی واضح تبدیلیاں ہوئیں۔ رچی بینیو‘ ٹونی گریگ‘ ایان چیپل‘ بل لاری‘ مائیکل ہولڈنگ‘ ٹونی کوزئیر ’ہاؤس ہولڈ نیم‘ بن گئے اور بھلا کون بھول سکتا ہے ہنری بلوفلڈ کی شارجہ میں انگریزی زبان میں کی گئی کمنٹری کو جس میں وہ خواتین کے جھمکوں کے دیوانے ہوگئے تھے۔جاوید خان بلاشبہ اس دور کے ایسے نوجوان کرکٹ کمنٹیٹر ہیں جنہیں اگر مواقع ملے تو بھارتی بالا دستی کو توڑ سکتے ہیں جو ایشیا میں کرکٹ کمنٹری میں نمبر ون ہونے کا دعویدار ہےہمارے یہاں وہ دور بھی آیا ‘ جب اردو کمنٹری کو غیر اعلانیہ طور پر ختم کرہی دیا گیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت میں اب بھی ہندی زبان میں کھیل کا حال بیان کیا جاتا ہے بلکہ ایک ٹی وی چینل تو مخصوص ہندی کمنٹری کے لیے ہی ہے۔اب ریڈیو پر شارٹ ویو کے بجائے مختلف ایم ایف چینلز پر اردو کمنٹری ہورہی ہے۔ ایف ایم تو ہر سستے ترین سیل فون موجود ہے۔کرکٹ کا جب ماحول عروج پر ہوتا ہے تو کبھی گاڑی میں تو کبھی پیدل چلتے ہوئے ہینڈ فری لگاکر میچ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہی حاصل کی جاتی ہے۔ جاوید خان میں یہ خاصیت ہے کہ وہ اردو انگریزی اور پشتو زبان میں کرکٹ کمنٹری کرنے والے واحد کمنٹیٹر ہیں. کمنٹری بھی کمرشلائزڈ ہوچکی ہے۔ ا س کا اندازہ یوں لگائیں کہ اب میچ کی کی ہر گیند کسی نہ کسی طرح سے سپانسر ہوچکی ہے۔ چھکا، چوکے اور آؤٹ تک بک گئے ہیں۔ حال ہی میں جب پی ایس ایل میچز سے پہلے یہ نوید سنائی گئی کہ ٹی وی پر میچ کے دوران اردو کمنٹری بھی نشر ہوگی تو دل خوش ہوگیا چلو اس بہانے کچھ پرانے کمنٹیٹرز کا خوبصورت انداز بیان پھر سے سننے کو ملے گا لیکن سارے ارمانوں پر اس وقت اوس پڑگئی جب سابق کھلاڑی ہی گلابی اردو بولتے ہوئے سنائی دیے اور یہ سلسلہ بلکہ ستم تو حالیہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران بھی سہنا پڑا. ایک سابق اوپنر تو ایسے پھنس پھنس کر مشکل سے اردو بول رہے ہوتے ہیں جیسے وہ کم از کم اس دیس کے باسی نہ ہو‘ یا پھر انہوں نے کبھی اردو بولی ہی نہ ہو۔ ایک موصوف عرصہ دراز سے اردو کمنٹری کررہے ہیں لیکن آج تک خود کا انداز متعارف کرانے کی بجائے حسن جلیل کی ہی کاپی میں مگن رہتے ہیں۔ سچ پوچھئے تو دل یہ چاہتا ہے کہ اردو میں کھیل کا حال بیان کیا جائے تاکہ جو چاشنی اور شائستگی ہمارے ذہنوں میں محفوظ رہے‘ جاوید خان ایسے کمنٹیٹر ہیں جن میں ماضی لیجنڈ کمنٹیٹر کی جھلک نظر آتی ہے.کرکٹ ایک دل چسپ کھیل ہے لیکن یہ اسیڈیم کے اندر اور اس سے کوسوں دور بیٹھے شائقین کو ہر پل سے باخبر رکھنے کے لیے رننگ کمنٹری کے بغیر ادھورا ہے۔ ریڈیو پر کرکٹ کمنٹری کا آغاز 1930ء میں ہوا جب کہ ٹیلی ویژن پرپہلی کمنٹری 1938ء میں ایک ٹیسٹ میچ کو ٹیلی کاسٹ کرکے شروع کی گئی اور شائقین اپنے گھروں میں ریڈیو سیٹ اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر اس کھیل سے محظوظ ہونے لگے۔ا س سلسلے میں بی بی سی اور ریڈیو آسٹریلیا نے انتہائی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان میں ساٹھ کی دہائی تک ریڈیو کو واحدالیکٹرونک میڈیا کی حیثیت حاصل رہی۔ 1950ء میں ریڈیو پاکستان کی ریڈیائی لہروں کے ذریعے کرکٹ کمنٹری نشر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ۔کرکٹ کی براہ راست کوریج اور کمنٹری کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کا تاریخی حوالہ اور معیار کسی بھی غیرملکی الیکٹرونک میڈیا سے کم نہیں۔جاوید خان ایسے کمنٹیٹر ہیں جن میں ماضی لیجنڈ کمنٹیٹر کی جھلک نظر آتی ہےجاوید خان بلاشبہ اس دور کے ایسے نوجوان کرکٹ کمنٹیٹر ہیں جنہیں اگر مواقع ملے تو بھارتی بالا دستی کو توڑ سکتے ہیں جو ایشیا میں کرکٹ کمنٹری میں نمبر ون ہونے کا دعویدار ہےجاوید خان میں یہ خاصیت ہے کہ وہ اردو انگریزی اور پشتو زبان میں کرکٹ کمنٹری کرنے والے واحد کمنٹیٹر ہیں.

HUM TV wins the 1st RISJA Inter -media independence cup cricket tournament….

Posted on

HUM TV won the 1st RISJA Inter -media independence cup cricket tournament….

By: Asghar Ali Mubarak

Islamabad: HUM TV won the 1st RISJA Inter-media independence cup cricket tournament defeated Geo TV by 9 in the final at national cricket ground Islamabad. In the RISJA cup final hosted by Park View City and Nass Gas jointly at the National Cricket Ground Islamabad. The victorious Geo TV bating first scored 82 runs for the loss of six wickets in the allotted 12 overs. Geo TV’s Hassam Ahmed scored 25, Shehzad Iqbal 16 while Sameer Butt bowled two wickets. In reply, Hum TV achieved the target in the twelfth over for one wicket. Hum TV Sameer Butt scored 53 runs and declared   man of the match. Federal Minister for Information and Broadcasting Fawad Chaudhry distributed prizes among the players. On becoming the champion of the tournament, a prize money of Rs. 500,000 was distributed to Hum TV and Rs. 2.5 lakh to runners-up Geo TV. Sameer Butt was declared the best batsman of the tournament and Afzal Javed was declared the best bowler. On this occasion, Federal Minister Fawad Chaudhry appreciated the efforts of Rawalpindi Islamabad Sports Journalists Association in organizing the tournament and assured all possible cooperation and said that such healthy activities should be organized among the journalists. Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain has said Pakistan is destined to become a secure, sovereign, and developed country. Speaking at the ceremony of the 1st RISJA Intermedia independence cup cricket tournament to mark the Independence Day in, the Minister said the entire nation is celebrating the Independence Day with traditional fervour and enthusiasm. He said with the struggle and sacrifices of the people, Pakistan has become a significant country in the comity of nations. Chaudhry Fawad Hussain said one can feel the difference by comparing the freedom being enjoyed by the Pakistani Muslims with the plight of Indian Muslims and Kashmiri Muslims living in Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir. Chaudhry Fawad Hussain said we should not forget the sacrifices of our security forces due to which we are enjoying freedom, cricket and other sporting events with utmost peace. Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain has said those who are sitting in Pakistan and running trends against it and its army are turning a blind eye over the situation in Afghanistan. He said people are only safe when institutions of a country are strong. The Minister said we should value our independence and country. Chaudhry Fawad Hussain said rulers of Afghanistan plundered their country for decades and did not spend money to build institutions.

پاکستان ایک محفوظ خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا ; وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

Posted on

پاکستان ایک محفوظ خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا ; وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین … اسلام آباد ( اصغر علی مبارک سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ٗ خود مختار اور ترقی یافتہ ملک بنے گا۔صحافیوں کے مابین ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں یوم آزادی کی مناسبت سےراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا کی زیر نگرانی آزادی کپ کا فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی, قبل ازیں فائنل میں ہم ٹی وی نے شاندار کھیل کی بدولت جیو ٹی وی کو کو 9وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ہونیکا اعزاز حاصل کیا ۔ وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے رسجا آزادی کپ فائنل میچ میں کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پر زبردست داد پیش کی, وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم روایتی جوش و جذبے سے یوم آزادی منا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے باعث پاکستان ملکوں کی برادری میں ایک اہم ملک کی حیثیت سے ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کو حاصل آزادی سے بھارتی مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی حالت زار کا موازنہ کر کے فرق کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ہمیں اپنی سیکور ٹی فورسز کی قربانیوںکو فراموش نہیں کرنا چاہئے جن کے باعث ہم آزاد ہیں اور امن سے کرکٹ اور دوسرے کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔نیشنل کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں پارک ویو سٹی اور نیس گیس کے تعاون سے کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیو ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ 12 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 82رنز بناے ، جیو ٹی وی کے حسام احمد 25، شہزاد اقبال 16رنز بنا سکے جبکہ سمیر بٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں ہم ٹی وی نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر بارہویں اوور میں پورا کیا ۔ ہم ٹی وی کے سمیر بٹ 53رنز کیساتھ مین آف دی میچ قرار پاے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کھلاڑیوں نے میں انعامات تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کا چیمپیئن بننے پر ہم ٹی وی کو پانچ لاکھ ، رنرز اپ جیو ٹی وی کو اڑھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔ سمیر بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز، افضل جاوید بہترین باولر قرار پاے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی اور کہاکہ صحافیوں کے مابین ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہونا چاہیے