ای سی او ممالک مل کر خطے کو ترقی دے سکتے ہیں۔اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی ۔۔۔۔۔۔رپورٹ : اصغرعلی مبارک سے

Posted on

ای سی او ممالک مل کر خطے کو ترقی دے سکتے ہیں۔اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی ۔۔۔۔۔۔رپورٹ : اصغرعلی مبارک سے اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پارلیمنٹ اور پاکستان کے عوام کی جانب سے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ ہماری دعوت پر پاکستان آنے پر شکرگزار ہوں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کووڈ-19 کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی وباء کی اس خطرناک لہر میں ای سی او کے پارلیمانی سربراہان آج اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او کے تمام ممالک مل کر خطے کو ترقی کی بلندیوں تک لے کر جا سکتے ہیں۔ ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی دوسری جنرل کانفرنس میں شریک ہیں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 2013 میں پیکو کے ممالک اسلام آباد تشریف لائے تھےدوسری جنرل اسمبلی کی صدارت سونپنے پر PAECO ممبران کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیکو کانفرنس میں شریک اسپیکرز کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ
ای سی او کے برادر ممالک ثقافت، مذہب اور تاریخ ایک ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تیزی آرہی ہیں غیر ریاستی عناصر کا اثرورسوخ بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستوں کا انفرادی کردار کم ہو رہا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عالمی سیاست میں علاقائی تعاون بڑھ رہا ہے، ا
ضروری ہے کہ ہم بھی اپنے موثر اجتماعی کردار سے عالمی سیاست میں اپنا مقام پیدا کریں اور علاقائی ترقی پر توجہ دیں،
تاریخ گواہ ہے ایشیاء دنیا کا 60حصہ پیدا کرتا تھا جو اب سکڑتا چلا گیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارے ممالک کا جغرافیہ محل وقوع بہت اہم ہے، مسلم ممالک کو مسئلہ فلسطین کے لیے متحد ہو کر کوششیں کرنی چاہیے، اسد قیصر نے کہا کہ فلسطینیوں کے مسائب پر عالمی برادری توجہ دے اور اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے،

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.