میچ فکسنگ یا ٹیم اسپرٹ کی کمی۔۔۔پاکستانی ٹیم کو بےبی سری لنکن ٹیم کے ھاتھوں شکست۔۔۔رپورٹ۔۔۔اصغر علی مبارک سے۔۔۔۔۔۔

Posted on

میچ فکسنگ یا ٹیم اسپرٹ کی کمی۔۔۔پاکستانی ٹیم کو بےبی سری لنکن ٹیم کے ھاتھوں شکست۔۔۔رپورٹ۔۔۔اصغر علی مبارک سے۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔میچ فکسنگ ۔سٹےبازی ٹیم اسپرٹ کا فقدان یا ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بےبی سری لنکا ٹیم کے ھاتھوں اپ سیٹ شکست۔ پاکستانی ٹیم ھوم گروانڈ اور ھوم کراوڈ کا ایڈوانٹج کا فائدہ نہ اٹھا سکی سری لنکا کے تین میچوں پر مشتمل سیریز ھارگئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے ھاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر کئی سوال جنم لے چکے ہیں سوشل میڈیا پر اس سیریز کے حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے میچ فکسنگ کے الزامات کی بازگشت سنائی دی۔حقیقت تو یہ ھے پاکستانی ٹیم نے میچ تھالی میں رکھ کر پیش کیابڑے بڑے ناموں سے مزین پاکستانی ٹیم بےبی سری لنکا ٹیم کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی13 سال بعد پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم انتہائی منفی ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھی ھے، برسوں بعد قومی کرکٹ ٹیم یکے بعد دیگرے میچز میں اننگ کے تمام اوورز کھیلنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پاکستانی ٹیم طویل عرصے سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم ھے اور حالیہ سیریز میں بکیز نے پاکستان کی جیت پر تگڑا ریٹ لگایا نمبر ون پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بےبی ٹیم کے ھاتھوں شکست نے کئی سوالات اٹھادیئے ھیں بازوں کی مایوس کن کارکردگی کے باعث پاکستانی ٹیم منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر بیٹھی ہے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم تصور کی جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم 13 سال مسلسل 2 میچز میں اپنی اننگ مکمل نہ کر پائی۔ سری لنکا کیخلاف مسلسل 2 میچز میں پاکستان کی پوری ٹیم اوورز مکمل کیے بنا ہی پویلین لوٹ گئی۔ جبکہ پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 35رنز سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز جیتی ۔ایک پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے،اور پاکستانی ٹیم کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح ایک ایک کر کے گرتی رہیں پہلے میچ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل اس بار بھی ناکام ھوئے اور ٹیم کو ڈبو دیا، عمر اکمل مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آﺅٹ ہوئے جب کہ احمد شہزاد نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد 26 رنز کی مزاحمت کرسکے، سپنر ڈی سلوا نے ایک ہی اوور میں تینوں کی وکٹیں حاصل کیں۔
اوپنر بابراعظم 3 اور فخرزمان 6 رنز تک ہی محدود رہے، عماد وسیم اور آصف علی نے چھٹی وکٹ کیلئے 74رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد عماد وسیم 28گیندوں پر8چوکوں کی مدد سے47رنز بنا کر اودانا کی گیند پر آﺅٹ ہوئے،وہاب ریاض کی اننگز میں7رنز تک محدود رہی،شاداب خان صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،آصف علی29رنز بنا کر چلتے بنے لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے پاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے میچ کے ہیرو گوناتھلیکا اس بار ناکام رہے اور صرف 15رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے ، فرنینڈو 8رنز بنا کر شاداب خان کی پھرتی کے باعث رن آﺅٹ ہوگئے ، راجا پکسا اور جے سوریانے تیسری وکٹ کے لیے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94رنز جوڑے جس کے بعد جے سوریا34رنز بنا کررن آﺅٹ ہوئے ،راجا پکسا48گیندوں پر 77رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے ،بھانوکا بھی بغیر کوئی رن بنائے رن آﺅٹ ہوگئے،اودانا8رنز بنا کر وہاب کی گیند پر بولڈ ہوئے،پاکستان نے 25 رنز کے اندر 3 وکٹیں حاصل کر کے کم بیک کی پوری کوشش جسے شناکا نے ڈی سلوا کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا اور 27 رنز کا اضافہ کرکے مجموعے کو 182 تک پہنچادیا، شناکا 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر اور ڈی سلوا 2 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔
پاکستان کے سب سے تجربہ کار بولر محمد عامر سب سے مہنگے ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر بھی کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جب کہ محمد حسنین اپنے 4 اوورز میں 39 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے ، شاداب خان کو 38 رنز کے عوض ایک وکٹ ملی،وہاب ریاض نے 31 اور عماد وسیم 27 رنز دےکر 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
سری لنکا نے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔
۔عمراکمل اور احمد شہزاد کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی پر ٹیم شامل کیاگیامگر وہ جس طرح آوٹ ھوئے اس پر تحقیقات ھونی چاہیے۔ماضی میں بھی دونوں کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کےالزامات لگ چکے ہیں اور ڈسپلن پر سزائیں بھی بھگت چکے ہیں۔قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل کو ان فٹ ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ 29سالہ عمر اکمل گھٹنے کی انجری کا شکار تھےاور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے باعث ان کی اس انجری میں مزید اضافہ ہوگیا تھا اس کے باوجود ہیڈ کوچ او ر چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ان فٹ عمر اکمل کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرلیا اور ٹیم میں شامل کیے جانے سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا عمر اکمل کو گھٹنے کی انجری کی سرجری کروانی ہے ۔ قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران بھی عمر اکمل نے ٹریننگ نہیں کی بلکہ وہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق صرف رننگ کرتے نظر آئے ۔پاکستان اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں، دوسری ٹیم سری لنکا کی ہے جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل تو ضرور جیتا ہے لیکن اس وقت اس کی رینکنگ نمبر 8 ہے۔
اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرےٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ اسٹیڈیم میں جا کر پچ کا جائزہ لیا جس کے بعد مشاورت کر کے حتمی 11کھلاڑیوں کا فیصلہ کیا گیا تاہم تجربہ کار کوچ درست فیصلہ نہ کر سکے۔پاک سری لنکن ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدمات کئے گئے۔ میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو دوپہر دو بجے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا جبکہ دوپہر 12 بجے سے رات تک شاھدرہ سے گجومتہ تک میٹروبس سروس بند رہی۔
علاوہ ازیں سکیورٹی کے نکتہ نگاہ سے کرکٹ کے شائقین کے لئے سہ پہر تین بجے قذافی سٹیڈیم لاہور کے داخلی دروازے کھول دئیے گئے۔ لیکن پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان جیسے ہی میچ شروع ہوا سٹیڈیم کے تمام دروازے بند کردئیے گئے۔ سکیورٹی کے اقدامات کے تحت فوج، رینجرز اور پولیس کے ہزاروں جونواں نے ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک اور سٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے فرائض انجام دئے۔ قذافی سٹیڈیم اور گردو نواح کی فضائی مانیٹرنگ کے لئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو ماضی کی کارکردگی پر موقع دیا گیا۔ کوشش کریں گےورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو میچوں میں موقع دیں گے تاکہ وہ اپنے آپ کو ثابت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اوس کی وجہ سے میچ میں بال گیلا ہوا،اور مشکلات ہوئیں، مصباح الحق نے کہا کہ امید ہے سری لنکن ٹیم دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے،پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی، تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیل رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔دوسری جانب سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کھیلنے کو تیار ہیں۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شاناکا کا کہنا تھا کہ چھ سال بعد نمبر ون ٹیم کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اس لیے فتح ملی،پہلے میچ میں پاکستانی بالر محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی۔وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔انہیں 12 میچوں میں 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جاتا رہا۔ قبل ازیں سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم عمر اکمل اور احمد شہزاد ایک بار پھر ناکام رہے۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

One thought on “میچ فکسنگ یا ٹیم اسپرٹ کی کمی۔۔۔پاکستانی ٹیم کو بےبی سری لنکن ٹیم کے ھاتھوں شکست۔۔۔رپورٹ۔۔۔اصغر علی مبارک سے۔۔۔۔۔۔

    Masood khan said:
    October 7, 2019 at 8:28 pm

    Lajwab cmnts

    Like

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.