..آپریشن ردلفساد .فلسفہ قربانی اورعید الاضحی پر ھماری ذمہ داریاں …تحریر ،،،اصغر علی مبارک

Posted on

.آپریشن ردلفساد .فلسفہ قربانی اورعید الاضحی پر ھماری ذمہ داریاں …تحریر ،،،اصغر علی مبارک

..تمام اھل وطن کوعید الاضحی کی خوشیاں مبارک ہوں..فلسفہ قربانی در اصل عید الاضحی سنت ابراہیمی کی یاد دلاتی ھے .عید الاضحی کا بنیادی فلسفہ قربانی‘ ایثار ‘ خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کردینا ہے۔ اگر عید الاضحی سے قربانی کا تصور اور فلسفہ نکال دیا جائے تو پھر عید الاضحی کا مفہوم بے معنی ہوجاتا ہے۔حضرت ابراہیم و حضرت اسماعیل نے اطاعت خداوندی میں حکم خدا اور رضائے خدا کو انجام دیتے ہوئے قربانی دی اس کے پس پشت میں ان کے ذاتی مفادات یا خواہشات نہیں تھے۔ ان کا مقصد صرف اور صرف خوشنودی خدا کا حصول تھا۔ انبیاء کرام کی یہ قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے۔ قربانی سنت ابراہیمی پورا کرنے کے لئے فقط جانوروں کی قربانی ضروری نہیں بلکہ اپنے مفادات‘ ذاتی خواہشات‘ غلطیوں ‘ کوتاہیوں اور خطاؤں کی قربانی ضروری ہے جان کی قربانی سے قبل بھی بہت ساری ایسی چیزیں ہیں کہ جنہیں قربانی کرکے انسان خدا کی اطاعت کے تقاضے پورے کرسکتا ہے۔ اس میں دین کے استحکام و ترویج کے لئے مال کی قربانی‘ وقت کی قربانی‘ مسلکی ،فروعی اختلافات کی قربانی‘ لسانی و علاقائی تعصبات کی قربانی شامل ہیں۔ .. عید قربان پر ان شھدا کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا جن کی عظیم قربانیوں آج ھم آزاد فضاؤں میں سانس لے رھے ھیں .. آپریشن ‘رد الفساد’ کا مقصد ملک میں بچے کچھے دہشت گردوں کا بلاتفریق خاتمہ کرنا ہے۔ ’رد الفساد‘ کا مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہے تا کہ اس آپریشن سے سرحد کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے۔.آپریشن ‘رد الفساد کو ضربِ عضب کے ساتھ آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے کے بعد ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلانے کا اعلان کیا گیا .پاکستان میں دہشت گردوں کےخلاف سکیورٹی آپریشن ‘ردالفساد’ کے تحت ملک کے چاروں صوبوں میں کارروائیاں جاری ہیں اس کے علاوہ پاکستان فوج کے ادارے آئی ایس پی آر نے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیے گے نمبروں پر دیں۔دھشت گردی کے خلاف پاکستان کے ستر ھزار عوام نے جانوں کا نذرانہ دیا میرا گھرانہ بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا اور بھائی مظہر علی مبارک کی شھا دت نصیب ھوئی ،پاک فوج عید پر بھی دھشت گردی کے خلاف سینہ سپرھے عید الاضحی پر آپکو آپریشن ردلفساد کا سپاھی بن کر ملک و قوم کی خاطر چوکنا رھنا ھو گا کیونکہ دھشت گرد عید الاضحی کئی ناموں کے ساتھ اس بار بھی قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی کوششیس کریں گے جو دھشت گردوں کو فنڈنگ کا بڑا ذریعہ بھی ھے حکومت پاکستان وازرت داخلہ نے اکہتر ملکی و غیر ملکی دھشت گردوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کی فہرست قومی اخبارات میں شائع کر دی ھے اور زبردستی قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والوں کے خلاف دہشست گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ھوں گے عید قربان پر ھمارا ذمداری یہ عمل کہی مسائل کا حل ثابت ہو گا .قربانی سے ہمیں ایثار کا سبق ملتا ہے، اس لئے ہمارے اندر ہر وقت جاں نثاری کا جذبہ ہونا چاہیئے، اور یہ صرف خالص اللہ کے لئے ہونا چاہیئے، جب ہم قربانی کریں تو نیت گوشت کھانے کی نہ ہو بلکہ اس کو اطاعت الہی اور سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت سمجھ کر کریں، قربانی سچی نیت اور نیک جذبے کے ساتھ کریں، قربانی کی نیت اگر نیت رضاء الہی ہے تو جانور بارگاہِ خداوندی میں مقبولیت کا مقام حاصل کرے گا۔ طبرانی میں حضرت امام حسن علیہ السلام سے مروی ہے کہ حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے خوش دلی سے اور حصول ثواب کی خاطر قربانی کی تو قربانی کا جانور اس کے لئے آتشِ دوزخ سے ڈھال بن جائے گا۔عید اضحی کے موقع پر ہمیں غریب اور نادار لوگوں کا بھی خیال ملحوظ رکھنا چاہیئے، جو غربت کی وجہ سے قربانی کرنے کے متحمل نہیں ہیں، تو ان لوگوں تک قربانی کا گوشت ہرممکن پہنچانا چاہیئے، تاکہ وہ مسلمان بھی قربانی کے گوشت سے محظوظ ہوسکیں۔ قربانی کرنے کے بعد صفائی پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے اور اسلام نے صفائی کو ایمان کا نصف حصہ قرار دیا ہے۔ قربانی کے گوشت، ہڈیاں، خون اور دیگر الائش سے روڈ اور گلیوں میں گندگی پھیلنے نہ دیں قربانی کے خون اور دیگر الائش کہیں دور میدان میں زیر زمین اس طرح دفن کر دینا چاہیئے کہ اس کی بدبو ظاہر نہ اور زمین کو چیر کر کوئی جانور فضلات کو باہر نہ نکال سکے، ادھر ادھر پھینکنا غیر مناسب اور قربانی کی بے حرمتی بھی ھو گی۔صفائ کے عملہ سے تعاون کر ھم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ھیں .سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ملک بھر کی مویشی منڈیوں کی طرح اسلام آباد کی مویشی منڈی میں گہما گہمی دیکھی گئی اور جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ھوئی نظر آئیں حقیقت یہ ہے کہ خریدار اور بیوپاری بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نالاں نظر آے . جانورں کی قیمتوں میں اضافے نے قربانی کے فریضے کے سلسلے میں تو کمی نہیں کی تاہم مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی کا رجحان ضرور بڑھ گیا ہے۔چونکہ بچوں کااصرا ر اور شوق تھا کہ قربانی کے لئے دنبے ہی خریدے جائیں.ھر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی پر الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے قربانی کےلئے چارصحت مند ترکی نسل اور کابلی دنبے اسلام آبادکی مویشی منڈی سے مل ھی گے وزن اور خوبصورتی کےساتھ تگڑے دنبے خرید کر بچے تو بچے انکے والدین بھی خوشی کا اظہار کرتےنظر آ رھے ہیں اسلام آباد مویشی کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے چارے اور مہنگے کرایوں کے باعث سستا بیچنا ممکن ہی نہیں اور اگر نہیں بکا تو مال واپس لے جانے کو ترجیح دیں گے،جبکے دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے جانوروں کے باعث اس سال سنت ابراہیمی کی پیروی مشکل ثابت ہو رہی ہے۔بیشتر افراد کا تو کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمت ہی ایک لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے اور انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کریں، دوسری جانب بیوپاری بھی اپنی ضد پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ جانوروں کو واپس لے جائیں گے لیکن کم قمیت پر فروخت نہیں کرسکتے۔عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں پچیس مقامات پر چھوٹی بڑی بکرا منڈیاں قائم کی گئیں ، سب سے بڑی بکرا منڈی ائی الیون اسلام آباد کی تھی جس میں خریدار کم اور بیوپاری حضرات زیادہ دکھائی دئے دوسری جانب بیوپاری حضرات مہنگے جانوروں کی وہی پرانی وجوہات بتاتے ہیں کہ انہیں پیچھے سے ہی جانور مہنگے مل رہے ہیں تاہم کچھ بیوپاری منڈی کے ٹھیکیدار کو بھی مہنگائی کا الزام دیتے ہیں، بکرا منڈی ائی الیون اسلام آباد میں داخلے کے نام پر فی بکرے، دنبے، بیل اور گائے جو عید قرباں پر فروخت کے لیے لائے گئے پندرہ سو سے پچیس سو وصول کرنے کی شکایات سنّیے کو ملی ھیں جب کہ سہولیات بجلی ،پانی ،سائبان ،میڈیکل ،ٹرانسپورٹ نہ ھونے کے برابر تھی .2014 کے بعد سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مویشی منڈی کا کنٹرول سی ڈی اے نے سنبھال رکھا ھےتاہم پھر بھی پرائیویٹ ٹھکیدار کا کردار ختم نہ ھو سکاھے ،.اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ عید کے پرُمسرت موقع پر ہم سب پر اپنی رحمتیں و برکتیں نازل فرمائے۔عید کے پرُمسرت موقع پر اللہ ربُ عزت سے دعا ہے کہ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔ھم سب کو ہدایت عطا کرے۔ الله تعالیٰ ھمارے گھر والوں ،شهر والوں،ملک و قوم ،دوستوں و احباب کو آباد و سلامت رکھے آمین ..ثم آمین ..

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.